تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سپریم کورٹ کا فیصلہ، ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم کی فوری گرفتاری لازمی قرار

by ویب ڈیسک
جولائی 25, 2025
آرٹیکل 63 اے کی سماعت جسٹس منیب کی عدم شرکت پر ملتوی
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی احکامات پر عدم عملدرآمد سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قبل از گرفتاری ضمانت کی منسوخی کے بعد فوری گرفتاری ناگزیر ہے اور صرف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کرنے سے گرفتاری مؤخر نہیں کی جا سکتی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جاری کیے گئے چار صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ "عبوری تحفظ کوئی خودکار حق نہیں بلکہ اس کے لیے باقاعدہ عدالتی اجازت درکار ہوتی ہے۔” سپریم کورٹ کے فیصلے میں اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے زاہد خان اور دیگر ملزمان کی ضمانت مسترد ہونے کے باوجود پنجاب پولیس نے چھ ماہ تک گرفتاری کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔ عدالت نے اس تاخیر کو انصاف کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا:

"عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد انصاف کی بنیاد ہے، اور اس میں تاخیر سے نہ صرف قانون کی بالادستی متاثر ہوتی ہے بلکہ عوام کا اعتماد بھی مجروح ہوتا ہے۔”

سماعت کے دوران آئی جی پنجاب نے پولیس کی غفلت کا اعتراف کیا اور عدالتی احکامات پر موثر عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ اہلکاروں کو سرکلر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔تاہم عدالت نے واضح کیا کہ:

"گرفتاری میں پولیس کی طرف سے دانستہ تاخیر کو کسی بھی طور انتظامی سہولت یا مصلحت کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔”

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی کیس میں سپریم کورٹ میں اپیل زیر التوا ہو تب بھی گرفتاری سے صرف اسی وقت استثنا حاصل ہو سکتا ہے جب متعلقہ عدالت اس کی اجازت دے۔ درخواست گزار وکیل کی جانب سے اپیل واپس لینے پر عدالت نے مقدمہ نمٹا دیا۔ یہ فیصلہ ملک میں انصاف کے تسلسل، عدالتی وقار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داریوں کے حوالے سے ایک اہم قانونی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

Previous Post

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی سپریم کورٹ جانے کے لیے متحرک

Next Post

اسلاموفوبیا عالمی خطرہ ہے، اقوام متحدہ عملی اقدامات کرے

Next Post
بھارتی قیادت سیزفائر برداشت نہیں کر پا رہی، پاکستان نے مؤثر ردعمل دیا

اسلاموفوبیا عالمی خطرہ ہے، اقوام متحدہ عملی اقدامات کرے

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist