تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور 53 برس کی عمر میں چل بسے

by ویب ڈیسک
جون 13, 2025
کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور 53 برس کی عمر میں چل بسے
Share on FacebookShare on Twitter

بولی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور معروف بھارتی صنعتکار سنجے کپور اچانک 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سنجے کپور لندن کے نواحی علاقے میں واقع گارڈز پولو کلب میں پولو کھیلتے ہوئے اچانک زمین پر گر پڑے۔ فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق، انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ سنجے کپور بھارت کی معروف آٹو موبائل کمپنی سونا کومسٹار کے چیئرمین تھے، جو عالمی سطح پر آٹو پارٹس فراہم کرنے والی صفِ اول کی کمپنیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ وہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ کاروباری شخصیت تھے، جنہوں نے ایم آئی ٹی اور ہارورڈ بزنس اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی۔ ان کی کرشمہ کپور سے شادی 2003 میں ہوئی تھی، تاہم طویل اختلافات کے بعد دونوں 2016 میں علیحدہ ہو گئے۔ اس رشتے سے ان کے دو بچے ہیں،  بیٹی سمیرا اور بیٹا کیان۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ وفات سے چند گھنٹے قبل سنجے کپور نے سوشل میڈیا پر احمد آباد میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا تھا، جو اب وائرل ہو رہا ہے۔

Terrible news of the tragic Air India crash in Ahmedabad. My thoughts and prayers are with all the families affected. May they find strength in this difficult hour. 🙏 #planecrash

— Sunjay Kapur (@sunjaykapur) June 12, 2025

سنجے کپور کے انتقال کی خبر پر بھارتی فلم انڈسٹری سمیت کاروباری حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کرشمہ کپور کے گھر کرینہ کپور، سیف علی خان، ملائکہ اروڑہ سمیت قریبی عزیز و اقارب اور دوست تعزیت کے لیے پہنچے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، سنجے کپور کی آخری رسومات لندن میں ادا کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اہل خانہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

Previous Post

امیر حبیب اللہ سیاری ایران کے نئے آرمی چیف تعینات

Next Post

ایران پر حملہ، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کی مذمت

Next Post
ایران پر حملہ، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کی مذمت

ایران پر حملہ، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کی مذمت

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist