تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

صحافت صرف خبر نہیں، سچ کی حفاظت ہے، سبوخ سید

by ویب ڈیسک
مئی 3, 2025
صحافت صرف خبر نہیں، سچ کی حفاظت ہے، سبوخ سید
Share on FacebookShare on Twitter

ڈیجیٹل میڈیا الائنس فار پاکستان کے صدر سبوخ سید نے عالمی یومِ آزادیٔ صحافت کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں صحافت دباؤ، سنسرشپ اور خوف کے سائے میں سانس لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت صرف خبر رسانی کا نام نہیں بلکہ یہ سچ کی حفاظت، ضمیر کی گواہی اور عوام کے آئینی حقِ معلومات کا محافظ فریضہ ہے۔ سبوخ سید نے آزادی صحافت کے لیے کام کرنے والے مختلف اداروں کی رپورٹس کی جانب نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ 2024 صحافیوں کے لیے دنیا بھر میں مہلک ترین سال ثابت ہوا، جس میں 124 صحافی جان کی بازی ہار گئے۔ صرف غزہ میں 85 صحافی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنے، جبکہ پاکستان میں کم از کم 6 صحافی قتل ہوئے۔ درجنوں دیگر صحافی معاشی مشکلات، ہراسانی، غیر یقینی مستقبل اور تنخواہوں کی بندش جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان میں “تحفظِ صحافی و میڈیا پروفیشنل ایکٹ 2021” اور سندھ میں “پروٹیکشن آف جرنلسٹس بل” جیسے قوانین کے باوجود صحافیوں کو درپیش خطرات کم نہیں ہو سکے، کیونکہ ان قوانین پر مؤثر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

بشکریہ ڈیلی ٹائمز

انہوں نے خاص طور پر ڈیجیٹل میڈیا کے خلاف بڑھتی ہوئی پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا، اور بتایا کہ آزاد آوازیں اب آن لائن بھی محفوظ نہیں رہیں۔ بھارت کی جانب سے آزادیٔ صحافت کے عالمی دن سے صرف ایک روز قبل پاکستانی میڈیا آؤٹ لیٹس پر مکمل پابندی اس امر کی واضح مثال ہے کہ خطے میں اختلافِ رائے کو کچلنے کا رجحان شدت اختیار کر چکا ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا الائنس فار پاکستان کے صدر سبوخ سید کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف اعداد و شمار نہیں، بلکہ ان کہانیوں کی خاموشیاں ہیں جو اب سنائی نہیں دیتیں۔ ان میں سب سے بلند قیمت فلسطینی صحافیوں نے چکائی ہے۔ لیکن اس کے باوجود، پاکستان کے صحافی سچ اور آئین کے چراغ کو روشن رکھنے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں—یہی اصل صحافت ہے، اور یہی بیدار مغز مزاحمت ہے۔ انہوں نے ریاست، اداروں، اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آزادیٔ صحافت کو صرف ایک آئینی حق نہیں بلکہ قومی سلامتی اور جمہوریت کی بنیادی شرط سمجھتے ہوئے اس کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

Previous Post

پاکستان کا 450 کلو میٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ

Next Post

قرض جاں کی رائٹر سے ملاقات

Next Post

قرض جاں کی رائٹر سے ملاقات

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist