تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

رضوانہ تشدد کیس : سومیہ عاصم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

by ویب ڈیسک
اگست 8, 2023
رضوانہ تشدد کیس : جج کی اہلیہ گرفتار
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ملزملہ سومیہ عاصم کو جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے سومیہ عاصم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےانہیں 22 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر سے دریافت کیا گیا کہ وہ سومیہ عاصم کا جسمانی ریمانڈ کیوں چاہتے ہیں؟ جس پر ان کا جواب تھا کہ سومیہ عاصم سے تفتیش کرنی ہے، پیرکو ہی ضمانت خارج ہوئی ہے۔  مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے استفسار کیا کہ کیا بچی رضوانہ کی حالت اب درست  ہے؟کیسی ہیں وہ؟  جس پر ملزمہ کی بہن نے کہا کہ بہت بہتر حالت ہے، آئی سی یو سے نکال لیا گیاہے۔ جج کے حکم پر ملزمہ سومیہ عاصم روسٹرم پر آگئیں  اور کہا کہ وہ  ہر طرح کی تفتیش میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں ،  رات کو شامل تفتیش کیاگیا،  رات ساڑھے گیارہ بجے تک دماغی ٹارچر کیاگیا، وہ  تین بچوں کی ماں ہیں جن سے اچھا سلوک نہیں کیا جارہا۔

سومیہ عاصم نے کہا کہ وہ  ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہیں ، ان کے  ساتھ ایسا ظلم نہ کیا جائے، ان کی بھی اولاد ہے، میڈیا پر باتیں بڑھا چڑھا کر بتائی جارہی ہیں۔ سومیہ عاصم  نے روتے ہوئے کہا کہان کا  جتنا میڈیا ٹرائل ہوا ہے، اس اعتبار سے انہیں  خود کشی کرلینی چاہیے۔  عدالت نے رضوانہ تشدد کیس کی ملزمہ سومیہ عاصم کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئےجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔  یاد رہے کہ پیر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آبادفرخ فرید نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کے کیس میں نامزد ملزمہ سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتارکرنے کا حکم دیا تھا۔

Previous Post

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل

Next Post

وزیراعظم شہباز شریف کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ

وزیراعظم شہباز شریف کا جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist