تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سپریم کورٹ نے کرایہ داری کا حتمی اصول طے کردیا

by ویب ڈیسک
جنوری 26, 2026
house
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اسے درست قرار دیا، جس میں دکان کے کرایہ داروں کی بے دخلی کے حکم کی توثیق کی گئی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ کسی مالک کے انتقال کے بعد اس کے قانونی وارث خود بخود مالک بن جاتے ہیں، اور اس صورت میں نئے کرایہ نامے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ساتھ ہی، متوفی کے نام پر کرایہ جمع کرانا قانونی ادائیگی کے زمرے میں شمار نہیں ہوگا۔ فیصلے میں بتایا گیا کہ مالک کے انتقال کے بعد بیٹے نے کرایہ اور بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا، لیکن کرایہ داروں نے مالک کے جنازے میں شرکت کے باوجود کرایہ ادا نہیں کیا۔ اس کے بجائے کرایہ عدالت میں متوفی کے نام پر جمع کرایا جاتا رہا۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ قانونی وارث کی جانب سے کرایہ وصول نہ کرنے کی صورت میں دکان کے کرایہ داروں کے خلاف بے دخلی کی درخواست جائز ہے۔ کرایہ داروں کا مؤقف تھا کہ عدالت میں کرایہ جمع کرانے سے وہ بے دخلی سے محفوظ رہیں گے، لیکن عدالت نے اس موقف کو مسترد کر دیا۔

عدالت نے فیصلہ دیا کہ نوٹس کے باوجود متوفی کے نام پر کرایہ جمع کرانا قانونی ادائیگی نہیں ہے۔ قانونی وارث کو کرایہ نہ دینا اور کرایہ کو متوفی کے نام پر جمع کرانا جان بوجھ کر ڈیفالٹ کے مترادف ہے، اور ایسے کرایہ دار بے دخلی کے ذمہ دار ہوں گے۔ سندھ ہائیکورٹ نے کرایہ داروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ دکانیں خالی کرکے 60 دن کے اندر قانونی وارث کے حوالے کریں۔ اس کیس کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، جبکہ تحریری فیصلہ جسٹس شکیل احمد کی جانب سے چار صفحات پر مشتمل جاری کیا گیا۔

Previous Post

مری میں شدید برفانی طوفان کی پیشگوئی، شہریوں کیلئے نئی ہدایات

Next Post

ڈکی بھائی کا یوٹیوب پر ایک کروڑ سبسکرائبرز حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ

Next Post
bhai

ڈکی بھائی کا یوٹیوب پر ایک کروڑ سبسکرائبرز حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist