تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

یو اے ای : روزے کے کفارے کی رقم اور صدقہ فطر کی تفصیلات

by ویب ڈیسک
مارچ 9, 2025
یو اے ای : روزے کے کفارے کی رقم اور صدقہ فطر کی تفصیلات
Share on FacebookShare on Twitter

متحدہ عرب امارات کی کونسل برائے فتویٰ نے  اس سال رمضان کے لیے مختلف حالات میں قضا کیے جانے والے روزوں کے کفارے کی رقم کے ساتھ صدقہ فطر کی رقم بھی جاری کی ہے۔ صدقہ فطر فی کس 25 درہم یعنی ایک ہزار 900 پاکستانی روپے  یا ڈھائی کلو چاول کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔  صدقہ فطر رمضان ختم ہونے سے پہلے ادا کرنا ہوتا ہے، یہ تمام مسلمان مردوں، عورتوں، جوانوں اور بوڑھوں پر واجب ہے، جو مالی یا کھانے کی شکل میں زکوٰۃ دینے کی استطاعت رکھتے ہیں۔  متحدہ عرب امارات کی کونسل برائے فتویٰ کے مطابق جو لوگ جان بوجھ کر روزہ نہیں رکھتے، انہیں 60 مسکینوں کو 15 درہم ادا کرنے ہوں گے، اس کی مجموعی قدر 900 درہم  یعنی پاکستانی 68 ہزار 588 روپے بنتی ہے، جو لوگ ادائیگی کے بجائے کھانا کھلانا چاہتے ہیں، ان کے لیے ہر شخص کو سوا 3 کلو گندم دینے کے برابر قیمت مقرر کی گئی ہے۔جو افراد روزہ رکھنے سے قاصر ہیں ان پر لازم ہے کہ وہ ہر ایک روزے کے ضائع ہونے پر فی کس 15 درہم ادا کریں، جو لوگ ادائیگی کے بجائے کھانا کھلانا چاہتے ہیں، ان کے لیے 60 افراد میں سے ہر شخص کو دینے کے لیے سوا 3 کلو  گندم کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی کونسل برائے فتویٰ کے مطابق اگر کوئی فرد  روزہ چھوڑتے ہوئے انتقال کرجائے  اور اس کے روزے ضائع ہو جائیں تو کفارہ یا تو 3.25 کلو روزانہ کے حساب سے کھانا کھلانے یا 15 درہم ادا کرنے کا ہے، یہ تمام تر ان کے قریبی رشتہ داروں کے ذریعہ ادا کیا جانا چاہیے۔ اسی طرح جو افراد  بغیر کسی عذر کے روزے کی ادائیگی میں تاخیر کرتے ہیں، انہیں ہر روز کے لیے فی کس 15 درہم ادا کرنے ہوں گے، جو لوگ ادائیگی کے بجائے کھانا کھلانا چاہتے ہیں، ان کے لیے ہر شخص کے لیے سوا 3 کلو گندم کی قیمت مقرر ہے۔ اسی طرح اگر کسی نے روزے کے دوران قسم کھالی یا حلف اٹھایا  اور اسے علم ہوا  کہ یہ سچ نہیں تھا تو اس پر لازم ہے کہ وہ 10 مسکینوں کو 15 درہم ادا کرے گا، جو مجموعی طور پر 150 درہم کی رقم بنتی ہے، ہر شخص کو کھلانے کے لیے سوا 3 کلو گندم کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔

Previous Post

امریکا : 15 سال بعد قیدی کو گولیاں مارکر سزائے موت

Next Post

کراچی: پیپلز بس سروس کا ٹائم بڑھانے کا اعلان

Next Post
120 جدید آرام دہ بسیں کراچی میں چلیں گی

کراچی: پیپلز بس سروس کا ٹائم بڑھانے کا اعلان

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist