تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارروائی

by ویب ڈیسک
ستمبر 25, 2025
این سی سی آئی اے کی گھنٹی بج گئی, یوٹیوبر رجب بٹ طلب
Share on FacebookShare on Twitter

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام کو جوا اور سٹے بازی سے منسلک غیر رجسٹرڈ ایپس میں سرمایہ کاری پر اکساتے رہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد اپنی جمع پونجی سے محروم ہوگئے۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا گیا کہ رجب بٹ نے مختلف ویڈیوز اور اشتہارات کے ذریعے ایسی ایپس کی پروموشن کی، جو قانونی طور پر رجسٹرڈ نہیں تھیں۔ ان ایپس میں سرمایہ کاری کرنے والے متعدد شہری شدید مالی نقصان اٹھانے پر مجبور ہوئے۔ ایف آئی آر میں مزید انکشاف کیا گیا کہ رجب بٹ ایک مشہور بیٹنگ ایپ بینومو کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر سرگرم تھے، حالانکہ یہ ایپ کسی مجاز ادارے کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے۔

ایجنسی کے مطابق بارہا نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود رجب بٹ نے تفتیشی عمل میں تعاون نہیں کیا، جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی ناگزیر ہوگئی۔ این سی سی آئی اے اور این آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ غیر قانونی آن لائن جوئے اور سٹے بازی کے مکمل خاتمے کے لیے ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ نوجوان نسل کو مالی دھوکہ دہی اور سماجی برائیوں سے بچایا جا سکے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 17 اگست کو بھی این سی سی آئی اے نے ایک بڑی کارروائی میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان ذوالفقار المعروف ڈکی بھائی کو گرفتار کیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ آن لائن ٹریڈنگ اور جوا کھیلنے والی غیر رجسٹرڈ ایپس کے ذریعے مالی فراڈ اور تشہیری سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

Previous Post

سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیانات پر پی سی بی برہم، سخت کارروائی کا مطالبہ

Next Post

پاکستان یا بنگلہ دیش، کون پہنچے گا فائنل میں؟

Next Post
فائنل بارش سے متاثر ہوسکتا ہے

پاکستان یا بنگلہ دیش، کون پہنچے گا فائنل میں؟

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist