تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی میں غیر متوقع بارش ، نظامِ زندگی متاثر، 15 ہلاکتیں

by ویب ڈیسک
اگست 22, 2025
اسلام آباد میں طوفانی بارش سے اموات
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی میں جمعرات کے روز موسم نے اچانک کروٹ لی۔ دوپہر تک جزوی دھوپ کے بعد شام کو شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور درمیانی بارش ہوئی، جو محکمۂ موسمیات کی ابتدائی پیشگوئی کے برعکس تھی۔  پاکستان میٹ آفس کے فوکل پرسن انجم نیاز ضیغم نے وضاحت کی کہ موجودہ مون سون سسٹم اپنی شدت کھو چکا ہے اور کراچی پر اس کا اثر تقریباً ختم ہو گیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ "بارش برسانے والے بادل سندھ کے دیگر حصوں میں برکھا برسانے کے بعد کراچی کی طرف بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث شہر میں رات گئے مزید بارش کے امکانات ہیں۔”

انہوں نے بتایا کہ بدھ کو اورنگی ٹاؤن میں سب سے زیادہ 113 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ ان کے مطابق یہ سسٹم 19 اگست کو اپنی زیادہ توانائی خارج کر چکا تھا جبکہ بھارتی گجرات کے اوپر موجود سرکولیشن بھی توقع سے پہلے ختم ہوگئی۔ "ہم سمجھ رہے تھے کہ ہوا کا کم دباؤ اور گجرات کی سرکولیشن مل جائیں گے، مگر خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہوا،” انہوں نے کہا۔

اگلا مون سون اسپیل 27 اگست کو متوقع

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں اگلا بارش کا سلسلہ 27 اگست کو متوقع ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق آئندہ دو روز (جمعہ اور ہفتہ) شہر کا موسم زیادہ تر ابر آلود رہے گا جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے 20 اگست کے اعداد و شمار کے مطابق:

  • اورنگی ٹاؤن: 113 ملی میٹر

  • پی اے ایف فیصل بیس: 43 ملی میٹر

  • کورنگی: 36 ملی میٹر

  • کیماڑی: 31 ملی میٹر

  • مسرور بیس و یونیورسٹی روڈ: 24 ملی میٹر

  • ڈی ایچ اے: 21 ملی میٹر

  • ناظم آباد: 19 ملی میٹر

  • سعدی ٹاؤن: 16 ملی میٹر

  • نارتھ کراچی: 9 ملی میٹر

بارش سے حادثات اور اموات

بارش کے باعث شہر میں حادثات بھی پیش آئے۔ جمعرات کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں کرنٹ لگنے سے 30 سالہ ساحر قمر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ گزشتہ تین روز کے دوران بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے، جن میں زیادہ تر کرنٹ لگنے اور عمارتیں گرنے کے واقعات شامل ہیں۔

شہری انتظامیہ کی کارروائیاں

بارش کے بعد مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا تاہم شہری انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ زیادہ تر مارکیٹوں اور اہم شاہراہوں سے پانی نکال دیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے مطابق ناظم آباد اور طارق روڈ انڈرپاسز کو صاف کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، جبکہ دیگر مقامات پر بھی پمپنگ کا عمل جاری ہے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بھی شہر کا دورہ کیا اور کہا کہ "کراچی کی مجموعی صورتحال قابو میں ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ادارے، سول انتظامیہ اور صوبائی نمائندے سب میدان میں ہیں اور نکاسیٔ آب کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ بلا ضرورت سفر سے گریز کریں تاکہ کسی ناگہانی حادثے سے بچا جاسکے۔

Previous Post

آرمی چیف اور چینی وزیرِ خارجہ کی اہم ملاقات، پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اعادہ

Next Post

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کو 30 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

Next Post
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کو 30 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کو 30 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist