تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

راہول گاندھی گرفتار ، جمہوریت کے تحفظ کی جنگ دہلی کی سڑکوں پر

by ویب ڈیسک
اگست 11, 2025
راہول گاندھی گرفتار ، جمہوریت کے تحفظ کی جنگ دہلی کی سڑکوں پر
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی اپوزیشن اتحاد انڈیا الائنس کے بڑے احتجاجی مارچ کے دوران انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو دہلی میں حراست میں لے لیا گیا۔ یہ مارچ بہار کے ووٹر فہرست میں مبینہ ترمیم اور ’ووٹ چوری‘ کے خلاف کیا جا رہا تھا، جس کا رخ الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب تھا۔تقریباً 300 اپوزیشن رہنما اس احتجاج میں شریک تھے، جن میں پریانکا گاندھی، اکھلیش یادو اور کئی پارلیمانی اراکین بھی شامل تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد رہنماؤں کو پولیس نے گرفتار کر کے حراست میں لے لیا۔ گرفتاری کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں راہول گاندھی نے کہا:
"یہ سیاست کی نہیں بلکہ جمہوریت کے تحفظ کی جنگ ہے۔ اب ووٹ کی چوری پورے ملک کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔”
انہوں نے زور دیا کہ بھارتی آئین ’ایک فرد، ایک ووٹ‘ کی ضمانت دیتا ہے اور شفاف ووٹر لسٹ ہر شہری کا حق ہے۔ "ہم بھارتی عوام کے جمہوری حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔"

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: "ہمیں الیکشن کمیشن کے دفتر تک پہنچنے نہیں دیا جا رہا، آخر حکومت کو کس بات کا خوف ہے؟"

راہول گاندھی کا الزام ہے کہ پچھلے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور الیکشن کمیشن نے ملی بھگت سے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دستاویزی شواہد کے مطابق کہیں ڈپلیکیٹ ووٹر آئی ڈیز بنائی گئیں، کچھ حلقوں میں جعلی پتے درج کیے گئے، اور بعض جگہوں پر جعلی تصاویر استعمال ہوئیں۔راہول کے مطابق کم از کم 100 سے زائد نشستوں پر نتائج میں ہیرا پھیری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ جعل سازی نہ ہوتی تو نریندر مودی آج بھارت کے وزیراعظم نہ ہوتے۔ "پچھلے انتخابات میں بی جے پی اور اس کے ساتھیوں نے نہ صرف عوام کے ووٹ چرائے بلکہ بھارتی آئین پر بھی حملہ کیا۔”

Previous Post

آسٹریلیا کا تاریخی اعلان , ستمبر میں فلسطینی ریاست کی باضابطہ تسلیم

Next Post

دنیور نالے میں تودہ گرنے سے 8 مقامی رضاکار جاں بحق،

Next Post
دنیور نالے میں تودہ گرنے سے 8 مقامی رضاکار جاں بحق،

دنیور نالے میں تودہ گرنے سے 8 مقامی رضاکار جاں بحق،

Discussion about this post

تار نامہ

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 31 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں کارروائیاں،15 دہشت گرد ہلاک

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist