وزیر اعلیٰ بلوچستان، سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے یومِ آزادی پر دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے اور ایک اہم سہولت کار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران بیوٹم یونیورسٹی کے ایک لیکچرر کا اعترافی بیان بھی جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا:
-
"میں نے ریاست کے ساتھ غداری کی ہے اور اس پر شرمندہ ہوں۔”
-
"ہم دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے ٹیلی گرام ایپلی کیشن استعمال کرتے تھے، اور مجھے حربیار کی جانب سے اہداف دیے جاتے تھے۔”
بلوچستان لیکچرار ڈاکٹر محمد عثمان قاضی کا بیان اعتراف pic.twitter.com/VX7Bm03vIn
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) August 18, 2025
ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں مزید کہا کہ ریاست نے انہیں عزت اور وقار دیا لیکن اس کے باوجود انہوں نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں سہولت کاری کی۔ انہوں نے طلبہ اور نوجوانوں کو پیغام دیا کہ انتشار پھیلانے والی تنظیموں سے دور رہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا:
"میں اپنی سیکیورٹی ایجنسیز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ بلوچستان کو ایک بڑی تباہی سے بچایا گیا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا بیانیہ ہے کہ بلوچستان کے لوگ محروم ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ گرفتار ہونے والا پروفیسر اس بات کی واضح مثال ہے۔







Discussion about this post