تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشیں، سیلاب کی تباہ کاریاں

by ویب ڈیسک
جولائی 29, 2025
پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشیں، سیلاب کی تباہ کاریاں
Share on FacebookShare on Twitter

پنجاب کے دریاؤں سندھ اور چناب میں طغیانی کے باعث درجنوں دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں، ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ حکومت نے ریسکیو اداروں کو نئی مون سون لہر کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔  جنوبی پنجاب کے اضلاع راجن پور، ڈی جی خان، تونسہ، لیہ اور جھنگ میں سیلابی صورت حال شدید ہو چکی ہے۔ دریائے سندھ کی طغیانی نے راجن پور میں کھڑی فصلوں کو تباہ کر دیا ہے، جبکہ تونسہ اور ڈی جی خان میں بھی دریا نے رہائشی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

تونسہ میں گائیڈ بند شگاف کا خطرناک منظر

لیہ تونسہ پل کی حفاظت کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے تعمیر کردہ گائیڈ بند میں دراڑ پڑنے کے بعد علاقہ شدید متاثر ہوا۔ تونسہ کے دیہات بستی کمہاراں، منگوٹھا، اور صحبے والا زیرِ آب آ گئے، درجنوں خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ بیت اشرف اور جڑھ لغاری کے کئی مکین سر چھپانے کو بلند علاقوں کا رخ کر چکے ہیں۔

چناب کی طغیانی نے جھنگ، حافظ آباد اور سکھیکے کو متاثر کیا

دریائے چناب کی طغیانی سے جھنگ میں 10 سے زائد دیہات ڈوب گئے، فصلیں، گھر اور سڑکیں تباہ ہو چکیں۔ حافظ آباد اور سکھیکے میں شدید بارشوں کے باعث جمع شدہ پانی کی نکاسی نہ ہونے سے صورتحال بدترین ہو چکی ہے۔ کٹاؤ کے باعث سیکڑوں ایکڑ زرعی زمین پانی کی نذر ہو چکی ہے۔

محکمہ موسمیات کا الرٹ: نئے سیلابی ریلا کا خطرہ

محکمہ موسمیات نے 29 سے 31 جولائی کے دوران دریائے جہلم، چناب، کابل، سوات اور ڈی جی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کی پیشگوئی کی ہے۔ تونسہ، گڈو، تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور سکھر میں پانی کی سطح بلند ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون سیزن کے دوران اب تک 152 افراد جاں بحق اور 539 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اموات کی بنیادی وجوہات بجلی گرنا، عمارتیں گرنا، ڈوبنا اور کرنٹ لگنا شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کا ملک گیر ہائی الرٹ، ریسکیو ٹیموں کو متحرک رہنے کی ہدایت

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ متعلقہ اداروں کو نکاسی آب کی فوری صفائی، ریسکیو ٹیموں کی تعیناتی اور مشینری تیار رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔شدید بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، گجرات، ڈی جی خان، راجن پور، اور رحیم یار خان شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کے سوات، کوہستان، دیر، بونیر، پشاور، مردان اور چترال کے دریا بھی بپھرنے لگے ہیں۔

گلگت بلتستان میں بھی سیلابی صورتحال، بابوسر روڈ جزوی طور پر بحال

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور سیلاب سے سڑکیں، پل اور دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ بابوسر-ناران ہائی وے کو پیر کے روز یکطرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش جاری ہے، جبکہ ایک خاتون اینکر پرسن کی گاڑی ملبے سے ملی لیکن ان کا سراغ تاحال نہیں مل سکا۔ گانچھے میں بے گھر افراد کے لیے خیمہ بستی قائم کی گئی ہے، جہاں پانی، بجلی، خوراک اور عارضی کچن کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ جی بی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق امدادی کارروائیاں 24 گھنٹے جاری ہیں اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

Previous Post

سری لنکا کا پاکستان سمیت 40 ممالک کیلیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان

Next Post

شاہد حامد قتل کیس؛ عدم شواہد پر منہاج قاضی اور محبوب غفران بری

Next Post
خاتون جج دھمکی کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کی معافی

شاہد حامد قتل کیس؛ عدم شواہد پر منہاج قاضی اور محبوب غفران بری

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist