تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پنجاب کس کا؟ ضمنی انتخاب کا دنگل اتوار کو

by ویب ڈیسک
جولائی 16, 2022
پنجاب کس کا؟ ضمنی انتخاب کا دنگل اتوار کو

بشکریہ ٹوئٹر

Share on FacebookShare on Twitter

ایک سو پچھتر امیدوار 20 حلقوں میں میدان میں ہیں۔اصل مقابلہ تو نون لیگ اور تحریک انصاف میں ہورہا ہے۔ 20 حلقوں میں جس نے سب سے زیادہ نشست حاصل کیں، وہیں پنجاب کے وزیراعلیٰ کی نشست پر قابض ہونے کا حقدار ٹھہرے گا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے انتخابی مہم کے دوران پنجاب بھر میں زبردست بڑے جلسوں کا اہتمام کیا۔ ضمنی انتخاب کے لیے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے فوج اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہوں گے۔  50 ہزار کے قریب پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل ریٹرننگ افسران تک کردی گئی ہے، الیکشن مٹیریل ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جائے گا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل اتوار کو  مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورے کریں گے۔20 حلقوں میں پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 3 ہزار 131 ہے،  676 انتہائی حساس، 1194 حساس اور 1271 نارمل پولنگ اسٹیشن ہیں۔ 45 لاکھ 79 ہزار 898 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری حساس اورانتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر موجود ہوگی۔

 

اسلحے کی نمائش، پرائیویٹ مسلح افراد، لڑائی جھگڑا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ پنجاب میں ضمنی انتخاب کا یہ دنگل تحریک انصاف کے 20 ارکان کے منحرف اور پھر ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے ہورہا ہے۔

Previous Post

بیسٹ: امریکی صدر کی کار دنیا کی محفوظ ترین گاڑی

Next Post

قتل کے بعد شوہر کا قورمہ، ایک لرزہ خیز خونی داستان

Next Post
قتل کے بعد شوہر کا قورمہ، ایک لرزہ خیز خونی داستان

قتل کے بعد شوہر کا قورمہ، ایک لرزہ خیز خونی داستان

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist