تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کروانے کا دوبارہ حکم

by ویب ڈیسک
مئی 26, 2025
بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کروانے کا دوبارہ حکم
Share on FacebookShare on Twitter

 لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیرِسماعت 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمات میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے پولی گرافک (جھوٹ پکڑنے والا ٹیسٹ) اور فوٹوگرامیٹک (ویڈیو/تصاویر سے شناخت کرنے والا تجزیہ) ٹیسٹ کروانے کا دوبارہ حکم جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ سماعت کے دوران تفتیشی ٹیم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انی پی ٹی آئی نے تیسرے موقع پر بھی ٹیسٹ سے انکار کیا، جس کے باعث تفتیش کی تکمیل ممکن نہیں ہو سکی۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ ٹیسٹ ہر صورت کروائے جائیں اور رپورٹ 9 جون تک پیش کی جائے۔ ڈی ایس پی لیگل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ملزم کے تعاون کے بغیر تفتیش آگے نہیں بڑھ سکتی۔ ان کا کہنا تھا:

"ہم مکمل شفافیت اور قانون کے مطابق کارروائی چاہتے ہیں، لیکن بانی پی ٹی آئی کی طرف سے بار بار انکار انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔”

پولیس کے مطابق فوٹوگرامیٹک تجزیے کے ذریعے بانی پی ٹی آئی  کی احتجاجی مظاہروں میں موجودگی یا عدم موجودگی کا تعین کیا جانا ضروری ہے، جبکہ پولی گرافک ٹیسٹ ان  کے بیانات اور حقیقت میں فرق جانچنے کے لیے ناگزیر ہے۔دوسری جانب بانی پی ٹی نے  تحریری انکار میں مؤقف اختیار کیا کہ

"دو مرتبہ پہلے بھی انکار کر چکا ہوں، میں نہ کسی تفتیش کا حصہ بنوں گا نہ کسی ٹیسٹ میں شامل ہوں گا۔”

اس انکار کے بعد پولیس کی تفتیشی ٹیم بغیر کسی پیش رفت کے واپس چلی گئی۔ واضح رہے کہ یہ تیسرا موقع تھا جب بانی پی ٹی آئی  نے انکار کیا۔

قانونی ماہرین کے مطابق اگر کوئی ملزم بارہا عدالت کی ہدایت کے باوجود تفتیش سے انکار کرے تو اس کے خلاف عدالتی کارروائی سخت ہو سکتی ہے، اور اس کا فائدہ عدالت کے بجائے استغاثہ کو پہنچتا ہے۔9 مئی 2023 کوبانی پی ٹی آئی  کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ، اور فوجی تنصیبات پر حملوں کے واقعات پیش آئے تھے۔ ان دنوں پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کے خلاف دہشت گردی، بغاوت، اور ملک دشمنی کے الزامات میں درجنوں مقدمات درج کیے گئے۔  بانی پر ان مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیتے آئے ہیں، جبکہ حکومت و ریاستی ادارے ان واقعات کو ملکی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

Previous Post

کویت نے 19 سال بعد پاکستانیوں کے لیے ویزے کھول دیے

Next Post

پاکستان سپر لیگ 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

Next Post
پاکستان سپر لیگ 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

پاکستان سپر لیگ 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist