تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی میں پی ایس ایل میچز جاری رہیں گے

by ویب ڈیسک
فروری 18, 2023
کراچی میں پی ایس ایل میچز جاری رہیں گے
Share on FacebookShare on Twitter

جمعہ کی شام کراچی میں پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ  اور پاکستان سپر لیگ فرنچائز مالکان کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں یہ طے پایا گیا کہ کراچی میں پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رکھے جائیں گے۔ واقعہ کا براہ راست تعلق پی ایس ایل سے نہیں تھا۔ فیصلہ یہ بھی ہوا ہے کہ دیگر میچز بھی کراچی میں شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔  اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کھلاڑیوں کو پہلے سے ہی سربراہان مملکت کے معیار کی سیکیورٹی دی گئی ہے جو کسی بھی ملک میں سیکیورٹی کا سب سے ٹاپ لیول ہوتا ہے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

یاد رہے کہ کراچی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے اب تک 3 میچز ہوچکے ہیں۔ آج شام 7 بجے کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ کرے گی۔ کراچی میں مسلسل 3 دن میچز ہورہے ہیں جبکہ آخری میچ اس شہر میں 26 فروری کو ہوگا۔ کراچی پولیس آفس کے دفتر پر جب حملہ ہوا تو نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں پریکٹس کررہی تھیں۔ سیکیورٹی کلیئرنس تک دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم کے اندر ہی رہیں۔ جمعے کو کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، لگ بھگ چار گھنٹے تک جاری رہنے والے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور پولیس کے اس آپریشن کے بعد عمارت کو کلئیرکرایاگیا۔ پولیس نے تینوں دہشت گردوں کو مار گرایا جبکہ ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک شہری شہید ہوا اور 15 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل تھے۔

بشکریہ سوشل میڈیا
Tags: پی ایس ایلکراچیکراچی حملہ
Previous Post

صدر نے ہنگامی ملاقات کے لیے بلالیا

Next Post

کراچی حملہ : 2 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

Next Post
کراچی حملہ : 2 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

کراچی حملہ : 2 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist