پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے کامیاب اختتام پر "ٹیم آف دی ٹورنامنٹ” کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ لاہور قلندرز کو تیسرا ٹائٹل جتوانے والے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔کمنٹری پینل کی جانب سے منتخب کردہ اس ٹیم میں مختلف فرنچائزز کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ کراچی کنگز کے سب سے زیادہ 4 کھلاڑی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کھلاڑی:
لاہور قلندرز
-
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)
-
سکندر رضا
-
فخر زمان
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
-
حسن نواز
-
فہیم اشرف
-
ابرار احمد
کراچی کنگز
-
ڈیوڈ وارنر
-
جیمز ونس
-
حسن علی
-
(12ویں کھلاڑی: خوشدل شاہ)
اسلام آباد یونائیٹڈ
-
صاحبزادہ فرحان
پشاور زلمی
-
علی رضا
پی ایس ایل 10 کے میچز 11 اپریل سے 25 مئی 2025 تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوئے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ میں تیسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے ٹیم کے انتخاب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا مقصد ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہے جنہوں نے ایونٹ میں مسلسل شاندار پرفارمنس دکھائی۔ امید ہے کہ یہ کھلاڑی مستقبل میں بھی اسی جذبے سے ملک اور فرنچائزز کی نمائندگی کریں گے۔
Discussion about this post