تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پشاور ہائیکورٹ کا سانحہ سوات پر بڑا اقدام

by ویب ڈیسک
جولائی 3, 2025
نافرمان بیٹوں کو 3ہزار روپے ماہانہ والدین کو ادا کرنے کا حکم
Share on FacebookShare on Twitter

پشاور ہائیکورٹ نے سانحہ سوات پر انکوائری افسر سے اب تک ہونے والی تحقیقات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تفتیش مکمل طور پر غیر جانبدار اور شفاف ہونی چاہیے۔  پشاور ہائیکورٹ میں سانحہ سوات کیس کی سماعت کے دوران انکوائری کمیٹی کے سربراہ خیام حسن عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ کمیٹی میں ان کے ہمراہ دو دیگر ارکان شامل ہیں، اور انہیں انکوائری مکمل کرنے کے لیے سات روز دیے گئے ہیں، جن میں سے چار دن گزر چکے ہیں۔ چیف جسٹس سید محمد عتیق شاہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ "انکوائری آزاد اور غیر جانبدار ہونی چاہیے”۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آیا واقعے کے بعد فوری حفاظتی اقدامات کیے گئے یا نہیں۔ خیام حسن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انکوائری کا آغاز سانحے کے روز ہی کردیا گیا تھا اور تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔ عدالت نے انکوائری افسر کو ہدایت دی کہ اب تک کی تمام پیشرفت پر مبنی رپورٹ جلد از جلد عدالت میں جمع کروائی جائے۔

سانحہ سوات – پس منظر

یہ افسوسناک واقعہ 27 جون کو پیش آیا جب خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں موسلادھار بارش کے بعد دریائے سوات میں طغیانی آگئی۔ دریا کی شدت نے سات مختلف مقامات پر قیامت برپا کردی، جہاں خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد دریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 10 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 55 سے زائد افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان نیاز احمد خان کے مطابق سوات میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے مقامی آبادی کو شدید متاثر کیا۔ عدالت کی مداخلت اس واقعے کی شفاف تحقیقات اور آئندہ ایسے سانحات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کی طرف ایک مثبت قدم قرار دی جا رہی ہے۔

Previous Post

ایران کی کامیابی اور سیز فائر میں وزیراعظم کا بڑا کردار ہے

Next Post

1000 روپے کے نئے نوٹ کی وائرل تصاویر بے بنیاد قرار

Next Post
1000 روپے کے نئے نوٹ کی وائرل تصاویر بے بنیاد قرار

1000 روپے کے نئے نوٹ کی وائرل تصاویر بے بنیاد قرار

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist