پشاور میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دو سال بعد پہلی بار شہر کے تمام ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک پائے گئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی پولیو لیبارٹری کے مطابق، پشاور کے تمام 6 ماحولیاتی ٹیسٹنگ مقامات پر وائرس کی موجودگی رپورٹ نہیں ہوئی۔ یہ خوش آئند خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب ملک کے دیگر حصوں سے 11 نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دیگر علاقوں کی صورتحال
-
خیبرپختونخوا:
-
جنوری میں 14 مثبت سائٹس تھیں، جون میں کم ہو کر 7 رہ گئیں
-
جنوبی کے پی کے 4 مقامات تاحال مثبت
-
-
بلوچستان:
-
جنوری میں 19 مثبت مقامات، جون میں صرف 4
-
کوئٹہ بلاک میں 7 میں سے 6 نمونے منفی
-
-
پنجاب:
-
مثبت اضلاع کی تعداد جنوری میں 7، جون میں 5
-
-
سندھ:
-
مثبت نمونوں میں نمایاں کمی
-
کامیابی کی وجوہات
حکام کا کہنا ہے کہ یہ بہتری مؤثر ویکسی نیشن مہمات اور سخت نگرانی کا نتیجہ ہے۔ معیاری ویکسینیشن شیڈول کی بدولت پولیو کیسز اور نمونوں میں وائرس کی شرح کم ہو رہی ہے۔
آئندہ ویکسی نیشن مہمات
-
14 تا 18 جولائی: دیامر اور کے پی کے 3 اضلاع میں 1,58,497 بچوں کو قطرے پلانے کی مہم
-
اگلے ہفتے: راولپنڈی اور اسلام آباد میں 1,61,422 بچوں کو ویکسین دی جائے گی
-
21 تا 25 جولائی: پاک-افغان سرحدی علاقوں میں 3,78,122 بچوں کی مہم
-
4 تا 11 اگست: بلوچستان کے 7 اضلاع میں 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی







Discussion about this post