تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

“ہمارے پاس بے رحم اور بے ضمیر وزیر اعظم ہے” پرکاش راج کی مودی پر کھری تنقید

by ویب ڈیسک
جون 12, 2025
“ہمارے پاس بے رحم اور بے ضمیر وزیر اعظم ہے”  پرکاش راج کی مودی پر کھری  تنقید
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی فلمی صنعت کے معروف اداکار اور اپنے جاندار منفی کرداروں سے شہرت پانے والے پرکاش راج نے ایک بار پھر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بے شرم، بے رحم، سنگدل اور بے ضمیر شخص قرار دیا ہے۔ اداکار کی جانب سے یہ سخت الفاظ کیرالہ کے ضلع وایاناڈ میں منعقدہ لٹریچر فیسٹیول کے دوران ایک سیشن میں کہے گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ سیشن کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ آخر نریندر مودی نے کپور خاندان سے ملاقات تو کی، مگر منی پور میں جاری بدترین فسادات کے باوجود وہاں جانے کی زحمت کیوں نہ کی؟

"We have a useless, shameless, heartless and visionless man as the Prime Minister of India”

– Prakash Raj 🔥
pic.twitter.com/vVsXLIpNRy

— 🚨Indian Gems (@IndianGems_) June 10, 2025

"اداکار نے اداکاروں سے ملاقات کی”

پرکاش راج نے طنزیہ انداز میں جواب دیا:

"پہلے تو سمجھ لیجیے کہ کپور خاندان سے ایک اداکار نے ملاقات کی، نہ کہ وزیر اعظم نے… کیونکہ جو ملک کے زخموں پر مرہم نہ رکھ سکے، وہ رہنما کیسے ہو سکتا ہے؟”

"منی پور بھارت کا حصہ نہیں؟”

پرکاش راج نے کہا کہ اگر منی پور کسی دوسرے ملک میں ہوتا، تو مودی وہاں ڈرامے اور فوٹو سیشن کے لیے ضرور جاتے، لیکن چونکہ وہ بھارت کا حصہ ہے، وہ وہاں جانا ضروری نہیں سمجھتے۔ انہوں نے مزید کہا:

"یہ جاننا ضروری ہے کہ ہمارے ملک کے پاس ایک ایسا وزیر اعظم ہے جس کا کوئی وژن، کوئی مقصد، اور کوئی لائحہ عمل نہیں۔”

اصل ولن یا اصل ہیرو؟

اداکار نے جس بے باکی سے وزیراعظم پر تنقید کی، اس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی پرکاش راج کی ہمت کو سراہا۔ کئی لوگوں نے لکھا:

"وہ اسکرین پر بھلے ولن ہوں، لیکن اصل زندگی کے ہیرو وہی ہیں۔”

بی جے پی کا کڑا ناقد

یہ پہلا موقع نہیں جب پرکاش راج نے نریندر مودی یا بی جے پی پر تنقید کی ہو۔ وہ ماضی میں بھی اپنی بے خوف اور دوٹوک رائے کے باعث سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا کرتے رہے ہیں۔

Previous Post

سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ، ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار

Next Post

"پانی پر سیاست نہیں، جنگ کا اشارہ!” بلاول بھٹو زرداری کا دوٹوک مؤقف

Next Post
سرحد پار دہشت گردی اب برداشت نہیں کریں گے

"پانی پر سیاست نہیں، جنگ کا اشارہ!" بلاول بھٹو زرداری کا دوٹوک مؤقف

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist