تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے

by ویب ڈیسک
مئی 21, 2025
شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے
Share on FacebookShare on Twitter

وزیرِاعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے۔ یہ دورہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کی بچیوں اور اساتذہ پر ہونے والے بزدلانہ خودکش حملے کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کو خضدار حملے کی تفصیلات پر بریفنگ دی جائے گی، جس میں حملے کے محرکات، سیکیورٹی صورتحال اور جاری تحقیقات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اس کے علاوہ وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل خضدار حملے میں زخمی ہونے والے بچوں، اساتذہ اور دیگر افراد کی عیادت کے لیے اسپتال بھی جائیں گے، جہاں وہ متاثرین سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کریں گے۔ وزیراعظم آفس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ حملہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر نے کیا، جن کا مقصد بلوچستان میں بدامنی پھیلانا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ہے۔ اس ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی تقریب مؤخر کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ خود فیلڈ مارشل کی درخواست پر کیا گیا تاکہ وہ ذاتی طور پر بلوچستان کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر سکیں۔  وزیرِاعظم کچھ ہی دیر میں کوئٹہ روانہ ہوں گے جہاں وہ امن و امان کی صورتحال پر ایک اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس دورے کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان، سیکیورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں تاکہ خضدار جیسے سانحات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

Previous Post

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر خصوصی تقریب

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist