تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

5 آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کرنے کا اعلان

by ویب ڈیسک
اکتوبر 10, 2024
منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کو پیر کے لیے نوٹس جاری
Share on FacebookShare on Twitter

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے کا آغاز کر دیا۔ بجلی صارفین کو 60 ارب روپے سالانہ فائدہ اور بجلی کے فی یونٹ نرخ میں کمی ہوگی، مجموعی طور پر ملکی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا کہ خدا  کے فضل و کرم سے ملکی معیشت استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 5 آئی پی پیز کے ساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کر رہے ہیں، بجلی صارفین کو سالانہ 60 ارب اور ملکی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی۔5 آئی پی پیز مالکان نے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی، 5 آئی پی پیز نے رضاکارانہ طور پر ان معاہدوں کو ختم کرنے پر اتفاق کیا، ان 5 آئی پی پیز نے عوامی ریلیف کے شروعات میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام آدمی نے مہنگائی سمیت بے پناہ مشکلات کا سامنا کیا، صبر و تحمل سے مشکلات جھیلنے پر عوام کے شکر گزار ہیں، مشکلات ختم نہیں ہوئیں، نہ دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں، ماضی میں سنگدل حکمران نے کہا مہنگائی سے میرا سروکار نہیں۔ شہباز شریف کے مطابق پنجاب میں حکومت نے 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو 2 ماہ تک ریلیف فراہم کیا۔

Previous Post

کالعدم پی ٹی ایم کو متنازعہ زمین پر قومی جرگے سے روک دیا گیا

Next Post

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ جاری

Next Post
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ جاری

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ جاری

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist