تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سرکاری اور خود مختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں سے 5 سے 30 فیصد تک بتدریج کٹوتی ہوگی

by ویب ڈیسک
مارچ 14, 2026
ہم آزاد کشمیر کے دلوں کے ساتھ ہیں
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے اور عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے ایک تاریخی، بے باک اور کفایت شعاری کا شاندار پیکج پیش کر دیا ہے. ایک ایسا فیصلہ جو نہ صرف سرکاری اخراجات کو شدید کٹوتی کا نشانہ بنائے گا بلکہ اس بچت کو براہ راست عوامی ریلیف اور فلاح پر خرچ کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس میں وفاقی وزراء عطاء  تارڑ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کا محور تھا: پیٹرولیم کی قیمتوں کا جائزہ اور کفایت شعاری کے اقدامات کا فوری نفاذ۔

سب سے اہم اور دور رس فیصلے یہ ہیں:

  • سرکاری اور خود مختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں سے 5 سے 30 فیصد تک بتدریج کٹوتی ہوگی، یہ رقم براہ راست عوام کے لیے ریلیف پیکج میں استعمال ہوگی۔
  • آئندہ دو ماہ تک تمام وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کی تنخواہوں کو بھی مکمل طور پر بچت کے طور پر عوامی فلاح پر لگایا جائے گا۔
  • نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی، سرکاری گاڑیوں کو تیل کی سپلائی میں 50 فیصد کمی، اور 60 فیصد گاڑیوں کے گراؤنڈ ہونے پر تھرڈ پارٹی آڈٹ۔
  • بیرونی ملک کے تمام سرکاری دوروں پر پابندی، کوئی استثنیٰ نہیں!
  • ٹیلی کانفرنسنگ اور آن لائن میٹنگز کو ترجیح دی جائے گی تاکہ سفر کے اخراجات صفر ہوں۔
  • کارپوریشنز اور اداروں کے بورڈ اجلاسوں میں حکومتی نمائندے اب فیس نہیں لیں گے، یہ رقم بھی بچت میں شامل ہوگی۔
  • 23 مارچ کی تقریبات تمام پاکستانی سفارتخانوں میں انتہائی سادگی سے منائی جائیں گی، کوئی فضول خرچی نہیں!
  • توانائی بچت کے لیے ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کو دینے کا فیصلہ، البتہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایف بی آر پر یہ اطلاق نہیں ہوگا، وہ اپنے معمول کے مطابق کام کریں گے۔

وزیراعظم نے واضح ہدایات جاری کیں: "کفایت شعاری کے احکامات پر عملدرآمد اور نگرانی کا ذمہ دار متعلقہ سیکریٹریز خود ہوں گے۔ روزانہ کی بنیاد پر جائزہ کمیٹی کو رپورٹ پیش کی جائے گی ، کوئی رعایت نہیں، کوئی رعایت نہیں!”

Previous Post

ایک ایونٹ کی بنیاد پر انٹرنیشنل ٹیم نہیں بن سکتی، عاقب جاوید

Discussion about this post

تار نامہ

ہم آزاد کشمیر کے دلوں کے ساتھ ہیں

سرکاری اور خود مختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں سے 5 سے 30 فیصد تک بتدریج کٹوتی ہوگی

pcb

ایک ایونٹ کی بنیاد پر انٹرنیشنل ٹیم نہیں بن سکتی، عاقب جاوید

whatsapp image 2026 03 13 at 11.33.23 am

ہماری اُڑان نے عالمی یومِ خواتین 2026 منایا

1

امریکا کا مجتبیٰ خامنہ ای سمیت 10 اہم ایرانی رہنماؤں کی معلومات دینے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس : ٹریفک پلان

سندھ حکومت کی مسافروں سے زائد کرایے وصول کرنے کے خلاف مہم

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist