تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں

by ویب ڈیسک
فروری 16, 2026
پاکستان کسی دوسرے حادثے کا متحمل نہیں ہوسکتا
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چین کے نئے سال کے پرمسرت موقع پر ایک گرم جوش، دل کو چھو لینے والا تہنیتی پیغام جاری کیا ہے جو پاک چین دوستی کی گہرائی اور خوبصورتی کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے لا کھڑا کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ پاکستان اور چین اہنی بھائی ہیں. ایسی مضبوطی اور اعتماد کی علامت جو وقت کی ہر آزمائش میں مزید پختہ ہوتی جاتی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان قائم ہر موسم کی اسٹریٹیجک شراکت داری نہ صرف دوستی کی بنیاد ہے بلکہ مشترکہ خوابوں، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت بھی ہے۔ چین کے روایتی کیلنڈر میں اس سال کا علامتی جانور گھوڑا ہےجو توانائی، ہمت، تیز رفتاری اور بے پناہ جوش کی زندہ تصویر ہے۔ وزیراعظم نے اس خوبصورت علامت کو اپنے الفاظ میں اس طرح سمیٹا کہ یہ اقدار ہماری مشترکہ ترقی کی آئینہ دار ہیں۔ گھوڑے کی طرح ہی پاکستان اور چین مل کر آگے بڑھ رہے ہیں . شہباز شریف نے اپنے پیغام میں امن، خوشحالی، ترقی اور علاقائی روابط کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ یہ نیا سال ہماری لا زوال دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا، نئے مواقع لائے گا اور دونوں قوموں کے درمیان محبت اور تعاون کے نئے باب کھولے گا۔ سب سے خوبصورت بات یہ کہ وزیراعظم نے پوری پاکستانی قوم کی طرف سے چینی بھائیوں کی صحت، خوشحالی، کامیابی اور مستقل ترقی کے لیے دعائیں بھیجیں۔ یہ الفاظ محض رسم نہیں. یہ دل کی گہرائیوں سے نکلنے والی آواز ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان پائے جانے والے بے پایاں اعتماد اور جذبے کی گواہی دیتے ہیں۔

Previous Post

بچے کی پیدائش پر والد کو بھی چھٹی دینا لازم قرار

Next Post

بینک میں موجود کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹے گی؟

Next Post
4 پاکستانی بینک  بہترین کارکردگی دکھانے والے 10بینکوں میں شامل

بینک میں موجود کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹے گی؟

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist