تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

آئندہ مون سون سے پہلے ہی جامع تیاری کی جائے

by ویب ڈیسک
نومبر 19, 2025
برآمدات میں دگنا اضافے کے لیے 5 سالہ منصوبہ
Share on FacebookShare on Twitter

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون سیزن کے دوران ممکنہ جانی و مالی نقصانات سے بچنے کے لیے فوری طور پر قومی سطح پر تیاریوں کا آغاز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم کی زیرِ صدارت موسمیاتی تبدیلی کے خطرات اور حفاظتی اقدامات سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق اجلاس میں وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور ہر چند سال بعد موسمیاتی آفات کی وجہ سے جی ڈی پی کا بڑا حصہ غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے پر خرچ کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی میں کردار نہ ہونے کے برابر ہے، تاہم نقصانات کا سب سے زیادہ بوجھ اسی ملک کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ وزیراعظم نے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی، وزارتِ منصوبہ بندی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مربوط اور مؤثر حکمتِ عملی تیار کریں تاکہ آئندہ مون سون کے ممکنہ خطرات سے پہلے ہی تیاری مکمل ہو سکے۔ اجلاس میں پانی کے بہتر قومی انتظام کے لیے نیشنل واٹر کونسل کا اجلاس بلانے کی تیاری کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر مفصل بریفنگ دی گئی، جس پر وزیرِ اعظم نے قلیل مدتی منصوبے کی فوری منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس پر بلا تاخیر عملدرآمد شروع کیا جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، ڈاکٹر مصدق ملک، عطا  تارڑ اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی، جبکہ شرکاء کو عالمی موسمیاتی تخمینوں اور آئندہ برس مون سون کے ممکنہ اثرات سے متعلق اہم بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ اگر ملک نے مستقبل کے موسمی جھٹکوں سے بچنا ہے تو خاطر خواہ سرمایہ کاری، فعال ادارہ جاتی تعاون اور بروقت فیصلے ناگزیر ہیں۔

Previous Post

امریکی یونیورسٹیز میں اسکالرشپ حاصل کرنیکا سنہری موقع

Next Post

وزیراعلیٰ نے کسی کو دھمکی نہیں دی

Next Post
سہیل آفریدی خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

وزیراعلیٰ نے کسی کو دھمکی نہیں دی

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist