تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ اہم دورے پر روانہ

by ویب ڈیسک
اگست 30, 2025
وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ اہم دورے پر روانہ
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے تاریخی دورے پر روانہ ہوگئے۔ یہ دورہ 30 اگست سے 4 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں وہ نہ صرف علاقائی قیادت کے اجلاس سے خطاب کریں گے بلکہ پاک-چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور مشیر طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وہ خطے کے امن، خوشحالی اور مشترکہ تعاون کے فروغ پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ:
"چین کے تاریخی دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کروں گا۔ چین کے ساتھ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے۔”

بیجنگ میں وزیراعظم نہ صرف صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کریں گے بلکہ دوسری جنگِ عظیم میں فاشزم کی شکست کی 80ویں سالگرہ کی تقریب اور فوجی پریڈ میں بھی شریک ہوں گے۔ اس موقع پر وہ عالمی رہنماؤں سے ملاقات کرکے علاقائی اور کثیرالجہتی تعاون کے نئے امکانات پر بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران پاک-چین تعلقات کے کثیرالجہتی پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ چین میں تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ان کی ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، جہاں تجارتی، معاشی اور سرمایہ کاری کے تعاون پر گفتگو ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ بیجنگ میں پاک-چین ’بی ٹو بی‘ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

Departing on a historic visit to China! Will participate in the SCO Council of Heads of State Meeting in Tianjin and attend the 80th anniversary of the victory over Fascism in WWII in Beijing. I look forward to meeting H.E. President Xi Jinping and other world leaders to further… pic.twitter.com/lCD5ewH2pE

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 30, 2025

دفتر خارجہ کے مطابق، وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کے تسلسل کا حصہ ہے۔ اس دوران سی پیک کے دوسرے مرحلے (CPEC Phase-II) میں پیشرفت پر خصوصی بات چیت ہوگی، جس سے پاک-چین شراکت داری ایک نئے دور میں داخل ہوگی۔ یہ دورہ نہ صرف پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا موقع ہے بلکہ خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے نئے امکانات بھی روشن کرے گا۔

Previous Post

کراچی : 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈمپر اور ہیوی ٹریفک چلانے پر پابندی

Next Post

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہِ راست پروازیں بحال کی جائیں، اداکارہ شبنم

Next Post
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہِ راست پروازیں بحال کی جائیں، اداکارہ شبنم

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہِ راست پروازیں بحال کی جائیں، اداکارہ شبنم

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist