تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستانی چلغوے کے جنگلات کی بحالی کے منصوبے پر اقوام متحدہ کا ایوارڈ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 29, 2025
pine nuts 2
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے شمالی خطوں میں چلغوزہ کے نایاب اور ماحولیاتی اہمیت کے حامل جنگلات کی بحالی پر مبنی قومی منصوبے کو اٹلی میں ایک بین الاقوامی اعزاز سے نوازا گیا ہے، جو ماحول دوست کاوشوں کی عالمی سطح پر شاندار توثیق ہے۔

pine nuts

روم میں اقوام متحدہ کی خوراک و زراعت کی تنظیم (FAO) کی 80ویں سالگرہ اور ورلڈ فوڈ فورم کی تقریب میں ’یو این ڈیکیڈ آن ایکوسسٹم ریسٹوریشن‘ کے تحت پاکستان کے منصوبے "ہائی کنزرویشن ویلیو چلغوزہ پائن فارسٹ میں جنگلات کی کٹائی اور زوال کی روک تھام” کو باوقار "ورلڈ ریسٹوریشن فلیگ شپ ایوارڈ” سے سرفراز کیا گیا۔یہ منصوبہ 2018 سے 2025 تک جاری ہے، جس میں وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی، صوبائی جنگلاتی محکمے اور ایف اے او مشترکہ شراکت دار ہیں۔ اس کا مقصد خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چلغوزہ کے جنگلات کی بحالی، کٹاؤ میں کمی اور اس قیمتی ایکو سسٹم کا تحفظ ہے۔ چلغوزہ کی پیداوار پاکستان کے لیے ہر سال تقریباً ڈھائی کروڑ ڈالر کی آمدن کا ذریعہ بنتی ہے۔ ایف اے او کے مطابق اس منصوبے کی کامیابی کو اب قومی وسائل سے مزید توسیع دی جا رہی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے محکمہ جنگلات کی جانب سے 30 لاکھ ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری بھی کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ زوال پذیر جنگلات کے 20 فیصد حصے کی بحالی مقامی کمیونٹیز کی معاشی شمولیت کے ذریعے ممکن ہوئی، جہاں چلغوزے کی گریوں کی پراسیسنگ یونٹس جیسے منصوبوں نے روزگار اور آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کیے۔ تقریب میں وزیرِ اعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اب تک 3 ہزار 800 ہیکٹر زرخیز جنگلاتی رقبے کی بحالی کی جا چکی ہے  جو پاکستان کی ماحولیاتی سفارت کاری، عزم اور وژن کا قابلِ فخر ثبوت ہے۔

Previous Post

پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان

Next Post

شبلی فراز کی نشست پر الیکشن روکنے کی استدعا مسترد

Next Post
پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کی مذمت، سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

شبلی فراز کی نشست پر الیکشن روکنے کی استدعا مسترد

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist