پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (PIA) نے ایک اور شاندار کامیابی اپنے نام کرلی۔ برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ نے قومی ایئر لائن کو تھرڈ کنٹری آپریٹر (TCO) کا درجہ دے دیا ہے، جس کے بعد اگلے ماہ سے برطانیہ کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد برمنگھم اور لندن کو بھی نیٹ ورک میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ صرف مسافروں ہی نہیں بلکہ کارگو سروسز کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو نئی جہت مل سکے۔ گزشتہ روز برطانوی ادارے نے پی آئی اے کو سیکیورٹی اور کارگو کے لیے پانچ سالہ ACC تھری سرٹیفکیٹ جاری کیا، جو بین الاقوامی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت پاکستان کی فضائی صنعت کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ سی ای او پی آئی اے نے اس کامیابی پر وزیراعظم، نائب وزیراعظم، متعلقہ اداروں اور پی آئی اے کی محنتی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ: "یہ کامیابی پاکستان کے عالمی وقار اور ایوی ایشن کے اعتماد کی بحالی کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔"







Discussion about this post