تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

طلاق لینے پر ٹک ٹاکر ثانیہ خان قتل

by ویب ڈیسک
جولائی 21, 2022
طلاق لینے پر ٹک ٹاکر ثانیہ خان قتل
Share on FacebookShare on Twitter

شکاگو میں 29 سالہ خاتون فوٹوگرافر ثانیہ خان کو سابق شوہر نے سر پر گولی مار کر قتل کردیا۔ قتل کی وجوہات گھریلو ناچاقی اور میاں بیوی میں جاری طلاق کی جنگ بتائی جارہی ہے۔ پیر کو رونما ہونے والے واقعے کی اطلاع شکاگو پولیس کی جانب سے دی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ جب  36 سالہ راحیل احمد شخص کی تلاش میں امریکی شہر شکاگو کے علاقے اسٹریٹ ویلے میں رہائش پذیر ان کی بیوی ثانیہ خان سے پوچھ گچھ کے لیے پہنچی تو انہیں گولی چلنے کی آواز سنائی دی۔

پولیس جب گھر میں داخل ہوئی تو دروازے پر ثانیہ خان بے سود پڑی تھی اور سر پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں تھی۔ جبکہ کمرے سے ایک شخص درد سے چلا رہا تھا، وہ شخص کوئی اور نہیں ثانیہ خان کا سابق شوہر راحیل احمد تھا جو جارجیا سے شکاگو ثانیہ خان سے ملنے پہنچا تھا۔ پولیس کے مطابق راحیل احمد کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جابر نہ ہوسکا اور جاں بحق ہوگیا۔ راحیل احمد گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ تھا۔ ماں باپ کی شکایت پر جارجیا اور شکاگو کی پولیس راحیل احمد کی تلاش میں تھی۔

@geminigirl_099 and that’s the story of when we stopped getting invited to Eid parties #browntiktok #southasiantiktok #southasian #brownpeopleproblems #pakistani #indian #divorcedparents ♬ OkkkAaayyy – BOY2FLY 🕺🏾

سوشل پوسٹ کے بعد قتل

خاتون فوٹو گرافر ثانیہ خان اکثر اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز میں اپنی ذاتی زندگی کے نشیب و فراز سے متعلق ذکر کیا کرتی تھی۔ ثانیہ خان کا کہنا تھا کہ ایک مشرقی لڑکی کا طلاق لینا زندگی میں فیل ہونے کے مترادف ہے۔ معاشرے کا خوف، حوصلہ شکنی اور اس شخص کے ساتھ مسلسل جڑے رہنے پر زور دینا جس کے ساتھ آپ رہنا نہیں چاہتے، صرف اس وجہ سے کہ لوگ کیا کہیں گے، یہ سب ایک خاتون کے لیے مشکل ترین لمحات بنادیتے ہیں جن سے وہ آزاد ہونا چاہتی ہے۔

ثانیہ خان کون تھیں؟

ثانیہ خان کا کام زندگی کے خوبصورت ترین لمحات کو قید کرنا تھا، وہ پیشے کے اعتبار سے ویڈنگ فوٹوگرافر تھیں، اور اکثر اپنے مسحور کن تصاویر ویڈیوز کے ساتھ لکھا کرتی تھیں کہ میں کیمرے کے ذریعے ان لوگوں کی مدد کرتی ہوں جو ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں۔ ثانیہ خان کی موت پر ان کے چاہنے والے غم میں مبتلا ہے اور سوشل میڈیا پر انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

Previous Post

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی

Next Post

آنکھوں کے علاج کی اپیل کرنے والے اے ایس آئی ذاکر محمود

Next Post
آنکھوں کے علاج کی اپیل کرنے والے اے ایس آئی ذاکر محمود

آنکھوں کے علاج کی اپیل کرنے والے اے ایس آئی ذاکر محمود

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist