تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کا دو ٹوک جواب

by ویب ڈیسک
ستمبر 26, 2025
بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کا دو ٹوک جواب
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی کرکٹ بورڈ کی شکایت پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سامنے پیش کیے جانے والے کیس میں پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا اور مؤقف اپنایا کہ ان کی سیلیبریشن کا مقصد کسی ملک یا کھلاڑی کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کیس کی سماعت کی، جہاں پاکستانی کرکٹرز نے نہ صرف تحریری  جواب جمع کرایا بلکہ زبانی طور پر بھی اپنا موقف پیش کیا۔ صاحبزادہ فرحان نے موقف اپنایا کہ ان کی نصف سنچری کے بعد کی جانے والی گن فائر سیلیبریشن روایتی انداز تھا اور اس کا بھارت یا کسی سیاسی  معاملے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ "پختون روایات میں اسی طرح جشن منایا جاتا ہے”۔ دوسری جانب حارث رؤف سے میچ کے دوران کیے گئے 0-6 کے اشارے پر سوال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حارث نے اس الزام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ریفری سے کہا:
"مجھے بتایا جائے کہ آپ کے خیال میں اس اشارے کا مطلب کیا ہے؟”
اس پر ریفری رچی رچرڈسن خاموش ہو گئے۔ حارث نے وضاحت دی کہ یہ اشارہ صرف شائقین کے لیے تھا اور اس کے پیچھے کوئی اور مقصد نہیں تھا۔

بھارتی بورڈ کی شکایت

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ای میل کے ذریعے شکایت درج کرائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ:

  • حارث رؤف نے تماشائیوں کی "کوہلی، کوہلی” کی آوازوں پر جیٹ کریش کے اشارے اور 0-6 کا نشان بنایا۔

  • صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری مکمل ہونے پر گن فائر سیلیبریشن کی۔

بھارتی بورڈ نے آئی سی سی سے ان کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

تاہم ذرائع کے مطابق الزامات کے حق میں کوئی واضح ثبوت پیش نہیں کیا گیا، جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ ان کے اشاروں کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔

Previous Post

’میرا گھر، میرا آشیانہ‘ پروگرام: شہریوں کو 20 سے 35 لاکھ روپے تک قرض کی سہولت

Next Post

صدر ٹرمپ نے کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہدایت دے دی

Next Post
ٹرمپ، شبہاز ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دہشتگردی سے نمٹنے کے تعاون پر گفتگو

صدر ٹرمپ نے کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہدایت دے دی

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist