تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان ، نئی قیادت، پرانے ستارے، اور تازہ امیدیں

by ویب ڈیسک
مئی 21, 2025
پہلا ون ڈے: پاکستان کو 73 رنز سے شکست
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سیریز میں ایک نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے، کیونکہ مڈل آرڈر بلے باز سلمان علی آغا کو ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کے نائب ہوں گے شاداب خان، جو اپنی آل راؤنڈ کارکردگی سے ٹیم کا اہم ستون سمجھے جاتے ہیں۔ تمام میچز لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں شائقین کرکٹ ایک بار پھر روشنیوں اور جوش و خروش سے بھرپور لمحوں کے منتظر ہیں۔ میچز کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔ فاسٹ بولر حسن علی، جارہانہ اوپنر فخر زمان اور نوجوان اسٹار صائم ایوب کی اسکواڈ میں واپسی نے شائقین میں نئی توانائی بھر دی ہے۔اسی طرح حسین طلعت، صاحبزادہ فرحان اور فہیم اشرف کو بھی ایک بار پھر قومی رنگوں میں کھیلنے کا موقع ملا ہے۔اس بار کئی حیران کن فیصلے بھی دیکھنے کو ملے۔تجربہ کار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس اسکواڈ کا حصہ نہیں، جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان بھی ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے۔ نوجوان کھلاڑی عبدالصمد، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد علی، عمیر بن یوسف، سفیان مقیم اور عثمان خان کو بھی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں، اور بنگلادیشی ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ (بنگلادیش کے خلاف)

  • سلمان علی آغا (کپتان)

  • شاداب خان (نائب کپتان)

  • ابرار احمد

  • فہیم اشرف

  • فخر زمان

  • حارث رؤف

  • حسن علی

  • حسن نواز

  • حسین طلعت

  • محمد عرفان خان

  • خوشدل شاہ

  • محمد حارث (وکٹ کیپر)

  • محمد وسیم جونیئر

  • نسیم شاہ

  • صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)

  • صائم ایوب

Previous Post

تنویر احمد کا طاہر جاوید پر ایک ملین ڈالر سے زائد ہرجانے کامقدمہ

Next Post

خضدار: بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا اسکول بس پر حملہ

Next Post
خضدار: بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا اسکول بس پر حملہ

خضدار: بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا اسکول بس پر حملہ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist