تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فاتح ٹیم کی وطن واپسی ، شاندار استقبال

by ویب ڈیسک
دسمبر 22, 2025
pcb
Share on FacebookShare on Twitter

ایشیا کپ کا تاج سر پر سجائے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، جہاں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قومی ہیروز کا شاندار اور یادگار استقبال کیا گیا۔ فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑوں نے جشن کی کیفیت کو دوبالا کر دیا۔ بھارت کو فائنل میں بڑے مارجن سے شکست دے کر ایشیا کپ جیتنے والی قومی انڈر 19 ٹیم پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچی۔ ایئرپورٹ پر چیف آپریٹنگ افسر سمیر احمد سید اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ قومی ٹیم کی آمد کے موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا، کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کیے گئے اور جشن کے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی دیکھنے میں آئے۔ ہر طرف خوشی، فخر اور قومی جذبے کی جھلک نمایاں تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشیا کپ جیتنے پر ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے پچاس، پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ انہوں نے بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار فتح کے بعد کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی جرات مندانہ کارکردگی اور اعلیٰ کھیل کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال۔

کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کا استقبال پی سی بی چیف اپریٹنگ افیسر سمیر احمد سید، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور دیگر پی سی بی حکام نے کیا۔

دبئی میں فائنل میں بھارت انڈر 19 کو شکست دینے کے بعد وطن واپسی۔… pic.twitter.com/tuS6ugggK0

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 21, 2025

فائنل میں بھارت کے خلاف چوکوں اور چھکوں کی برسات کرنے والے سمیر منہاس نے شاندار کارکردگی کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، جو اس تاریخی فتح کی ایک اور یادگار جھلک بن گئی۔ فاتح ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زندہ باد، اخدا  کا شکر ہے، ، مجھے اپنے لڑکوں اور کوچنگ اسٹاف پر فخر ہے۔ انہوں نے شاہد انور، راؤ افتخار، انجم منصور، امجد، ابرار احمد، علی حمزہ، ڈاکٹر عبید، اظہر علی، زوہیب خان اور محتشم علی کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے انہیں دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا۔

Previous Post

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

Next Post

2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار

Next Post
trump and paksitan

2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist