تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

تماشہ: پاکستان کے سب سے بڑے ریئلٹی شو میں کون کون شامل؟

by ویب ڈیسک
اگست 20, 2022
تماشہ: پاکستان کے سب سے بڑے ریئلٹی شو میں کون کون شامل؟
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان شوبز انڈسٹری کی تاریخ کا سب سے بڑا رئیلٹی شو ”تماشہ” سے آج پردہ اٹھنے والا ہے، اس شو کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے میزبان ورسٹائل اداکار عدنان صدیقی ہے جنھوں نے اپنے باسی لُک سے ٹیزر کے ذریعے ہی پرستاروں میں سنسنی پھلادی ہے۔ اس شو میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے 14 متنازعہ شخصیات حصہ لیں گی، جنھیں 6 ہفتوں تک ایک گھر میں رکھا جائے گا، جو عدنان صدیقی کے حکم کی تعمیل کریں گے، گھر میں موجود تمام تر سہولیات کے باوجود ان سب کا باہر کی دنیا سے کوئی رابطہ نہ ہوگا، مختلف جسمانی اور ذہنی مقابلوں کا حصہ بن کر ناظرین کی دلچسپی بنائے رکھے گے۔ یہ شو اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر روز رات 9 بجے نشر کیا جائے گا۔ شو تماشہ کا ٹیزر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر پرستاروں نے اس رئیلٹی شو کو بھارت کے بگ باس شو کی کاپی قرار دیا لیکن وہی دوسری طرف کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنھوں نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں نئے تجربات کو سراہا اور اس شو کے لیے پرامید نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر اس کے امیدواروں سے متعلق چہ مگوئیاں کا آغاز ہوگیا ہے، ہر کوئی اس شو کے شرکاء کو جاننے کے لیے بے تاب ہے۔ 14 امیدواروں میں سے 4 کے نام خفیہ رکھے گئے ہیں جبکہ میڈیا رپورٹس اور ذرائع سے کچھ نام سامنے آئے ہیں جو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

اداکارہ مائرہ خان

خبر ہے کہ مشہور اداکارہ ماہرہ خان اس شو میں حصہ لیں گی، اپنی جاندار اداکاری کی طرح گھر والوں پر بھی اپنی دھونس جماتے ہوئے نظر آسکتی ہیں، اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ اس وقت بنی جب انہوں نے ڈی ایچ اے میں آنے والے آؤٹ سائیڈرز کو کم تر کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

راؤف لالا

کامیڈی کنگ راؤ لالا بھی اس تماشہ کے امیدوار ہے، جہاں وہ اپنے برجستہ جوابات اور مزیدار چٹکلوں کے ساتھ گھروالوں اور ناظرین کو بھرپور تفریح فراہم کریں گے۔

عمر شہزاد

رف اینڈ ٹف اداکار عمر شہزاد بھی تماشہ کا حصہ ہیں، جس سے ایک بات تو ضرور کنفرم ہے کہ شو کے دوران دلچسپ مقابلے وہ بآسانی جیت لیں گے۔

سعیدہ امتیاز

بولڈ ڈریسنگ کے باعث خبروں کا حصہ بننے والی باصلاحیت ماڈل اور اداکارہ سعیدہ امتیاز بھی شو کے امیدواروں میں شامل ہیں۔

نعمان جاوید

اداکارہ جان ملک اور گلوکارہ فریحہ پرویز سے شادی پھر طلاق کے بعد سرخیوں میں رہنے والے موسیقار نعمان جاوید بھی تماشہ کا حصہ ہوں گے۔

حمیرا اصغر

حمیرا اصغر ایک ماڈل اور اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی ٹی وی شوز میں کام کیا جن میں ‘بےنام’، ‘ناشکری’ اور ‘سیرات مستقیم’ شامل ہیں۔ حمیرا خبروں میں اس وقت آئیں جب حمیرا کو ٹک ٹوکر نوشین سید عرف ڈولی کے طور پر بھی انہیں غلط سمجھا گیا، جب حال ہی میں ایک ویڈیو کے لیے جنگل کے علاقے کو آگ لگانے پر تنقید کی گئی تھی۔

ان سب متنازعہ شخصیات کے علاوہ کئی ابھرتے ستارے جن میں عمر عالم، فائزہ خان، سائم علی، سحر بیگ بھی تماشہ میں نظر آئے گے۔

Previous Post

بہادر ہیرو نے بچے کو بچانے کے لیے جان دےدی

Next Post

ایشیا کپ سے پہلے بڑا جھٹکا ، شاہین شاہ آفریدی ان فٹ

Next Post
ایشیا کپ سے پہلے بڑا جھٹکا ، شاہین شاہ آفریدی ان فٹ

ایشیا کپ سے پہلے بڑا جھٹکا ، شاہین شاہ آفریدی ان فٹ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist