تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

عالمی برادری کے سامنے اپنا مؤقف پیش کرنے کے لیے دو اہم پاکستانی وفود روانہ

by ویب ڈیسک
جون 2, 2025
عالمی برادری کے سامنے اپنا مؤقف پیش کرنے کے لیے دو اہم پاکستانی وفود روانہ
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان، پاکستان نے عالمی برادری کو حقائق کی روشنی میں اپنا ذمہ دارانہ اور پُرامن موقف پہنچانے کے لیے موثر اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی قیادت میں دوسرا وفد آج ماسکو کے لیے روانہ ہوگا، جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پہلا وفد امریکہ میں اہم عالمی اداروں اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق، یہ وفود دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستان کے موقف کی ترجمانی کریں گے اور بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رویے کو بے نقاب کریں گے۔ امریکہ میں موجود وفد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، جنرل اسمبلی کے صدر، سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا، تاکہ خطے میں پائیدار امن کے فروغ کے لیے بین الاقوامی تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔ وفد میں بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ سابق وزرائے خارجہ، سینیٹرز اور سابق سفارتکار شامل ہیں، جو پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کر رہے ہیں۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار، مستحکم اور پُرامن ملک کے طور پر اپنی شناخت کو عالمی برادری میں مزید مضبوط کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جھوٹا بیانیہ کبھی حقیقت کا روپ  نہیں دھار سکتا اور پاکستان کسی بھارتی فلمی کہانی کا حصہ نہیں بنے گا۔ پاکستان کا واضح پیغام ہے کہ جنگ و تصادم کی راہ چھوڑ کر بات چیت اور سفارتکاری کو فروغ دیا جائے تاکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن قائم ہو سکے۔ سندھ طاس معاہدے کے مکمل نفاذ اور عالمی تعاون کے ذریعے خطے میں استحکام کی نئی راہیں ہموار کی جائیں۔

Previous Post

کراچی : بااثر شخص کا ظلم، روتی بہن کی دہائی، پولیس حرکت میں

Next Post

بھارت کیخلاف جنگ مکمل اپنے وسائل سے لڑی، باہر سے کوئی مدد نہیں لی، جنرل ساحر شمشاد

Next Post
پاکستان اور بھارت میں اب  کشیدگی ہوئی تو صورتحال انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے، جنرل ساحر شمشاد

بھارت کیخلاف جنگ مکمل اپنے وسائل سے لڑی، باہر سے کوئی مدد نہیں لی، جنرل ساحر شمشاد

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist