تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

وزیراعظم کا قومی قیادت سے رابطہ

by ویب ڈیسک
مئی 10, 2025
موسمی تبدیلی نے پاکستان میں تباہی مچائی، شہباز شریف

بشکریہ حکومت پاکستان ٹوئٹر

Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد پاکستان کی جوابی کارروائی کے تناظر میں ملک کی اہم سیاسی قیادت سے رابطے کیے ہیں اور انہیں جاری عسکری آپریشن سے متعلق اعتماد میں لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی اور چوہدری سالک حسین کو ٹیلیفون کیے اور بھارت کے خلاف کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے رہنماؤں کو بتایا کہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے اپنی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا ہے، اور افواجِ پاکستان نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کے تحت دشمن کی اہم عسکری تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔  اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت اور مسلح افواج کو بھارت کو مؤثر جواب دینے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پوری قوم اختلافات سے بالاتر ہو کر متحد ہے۔  حافظ نعیم نے زور دیا کہ سفارتی محاذ پر بھی بھرپور سرگرمی کی ضرورت ہے تاکہ عالمی برادری کو بھارت کے جارحانہ عزائم اور پاکستان کے دفاعی مؤقف سے آگاہ کیا جا سکے۔  انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس نازک مرحلے پر حکومت اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔  یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کی کئی اہم فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے اور وہ عالمی برادری سے مدد مانگنے میں مصروف ہے۔

Previous Post

پاکستان کا مؤثر جواب، عالمی میڈیا بھی تسلیم کرنے پر مجبور

Next Post

پاکستانی کارروائی کا اثر، بھارتی فوج کا نقصانات کا اعتراف

Next Post
پاکستانی کارروائی کا اثر، بھارتی فوج کا نقصانات کا اعتراف

پاکستانی کارروائی کا اثر، بھارتی فوج کا نقصانات کا اعتراف

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist