تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

صدر مملکت کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

by ویب ڈیسک
نومبر 29, 2025
asif
Share on FacebookShare on Twitter

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش پیچیدہ سیکیورٹی چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے باخبر قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی بنیادی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے دورے اور ستائیسویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کے دوران کہی۔ صدرِ مملکت نے ورکشاپ کے شرکا کی قومی سلامتی سے متعلق فہم اور سنجیدگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں معلومات پر مبنی فیصلے، قومی سطح پر ہم آہنگی اور ایک متحد حکمتِ عملی ہی پاکستان کو مضبوط بنا سکتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ارکانِ پارلیمنٹ، سینئر سول و عسکری افسران، تعلیمی اداروں کے رہنما اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔ صدر آصف علی زرداری نے شرکا کو ورکشاپ مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور ان کے کردار کو قومی اہمیت کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی سلامتی صرف سرحدوں کے دفاع کا نام نہیں بلکہ سیاسی، معاشی، سماجی اور عسکری پہلوؤں کے توازن سے جڑی ہوئی ایک جامع حکمتِ عملی ہے۔

اسی لیے باخبر قیادت اور متحد قومی وژن وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ صدرِ مملکت نے اختتامی تقریب میں گریجویٹس کو اسناد بھی تقسیم کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کا مقصد قومی طاقت کے مختلف عناصر کے باہمی تعلق کو سمجھنا اور جامع قومی سلامتی کے فریم ورک کے بارے میں شرکا کی فہم کو گہرا کرنا تھا۔ یہ ورکشاپ نہ صرف قومی سطح کے مکالمے کو فروغ دیتی ہے بلکہ ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافہ اور ملک گیر قومی سلامتی کے نقطہ نظر کے فروغ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم بھی فراہم کرتی ہے۔

Previous Post

بارڈر مینجمنٹ پر سیکیورٹی اداروں کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جاتا ہے

Next Post

مستند دستاویزات رکھنے والے کسی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جائے گا

Next Post
mohsin nqavu

مستند دستاویزات رکھنے والے کسی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جائے گا

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist