تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دے دی

by ویب ڈیسک
نومبر 10, 2025
قومی اسمبلی کا اجلاس، شہباز شریف کا سیکریٹری داخلہ کو خط
Share on FacebookShare on Twitter

سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی شق وار متفقہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد اسے آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ مشترکہ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم نمبر 5 میں چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون فاروق ایچ نائیک، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور پیپلز پارٹی کے نوید قمر سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔ جے یو آئی نے گزشتہ روز اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا تاہم آج اس کے ایک رکن نے بھی شرکت کی۔ پی ٹی آئی، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ اور سنی اتحاد کونسل کے رہنما اجلاس میں شریک نہیں ہوئے اور انہوں نے قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاسوں کا بائیکاٹ بھی کیا۔ اجلاس دو سیشنز میں ہوا۔ پہلے سیشن میں کمیٹی اراکین نے آئین کے آرٹیکل 243 میں ترامیم کی منظوری دی اور دیگر ترامیم پر غور کیا گیا۔ وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا اور دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے کے بعد کمیٹی کے اراکین نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی حتمی منظوری دے دی، جو اب رپورٹ کی صورت میں ایوان بالا میں پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی چار ترامیم مسترد کر دی گئیں۔ ایم کیو ایم کی بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے متعلق ترامیم، بلوچستان عوامی پارٹی کی صوبائی نشستوں میں اضافے کی ترامیم، مسلم لیگ ق کی یکساں نصاب تعلیم سے متعلق ترامیم اور عوامی نیشنل پارٹی کی خیبر پختونخواہ صوبے کے نام میں تبدیلی کی ترامیم سب مسترد ہو گئیں۔ فاروق ایچ نائیک نے اجلاس کے بعد تصدیق کی کہ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کر لیا گیا ہے، اور اجلاس کے دوران کچھ تجاویز کے مطابق مسودے میں ترامیم بھی کی گئی ہیں۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترامیم متفقہ طور پر منظور کی گئی ہیں، جس میں آرٹیکل 243 سمیت دیگر شقیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل سینیٹ میں رپورٹ پیش کی جائے گی اور امید ہے کہ یہ کثرت رائے سے منظور ہو جائے گی۔ قبل ازیں، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری سمیت 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ کو بھی منظور کیا تھا۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے اجلاس کے پہلے سیشن کے بعد کہا کہ آج تمام جماعتوں کی رائے دیکھی جائے گی اور اکثریتی رائے کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شام پانچ بجے تک مسودے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

Previous Post

27ویں آئینی ترمیم پر سینیئرز وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

Next Post

8 لگاتار چھکے، بھارتی کرکٹر کا نیا ریکارڈ

Next Post
akash choudhary

8 لگاتار چھکے، بھارتی کرکٹر کا نیا ریکارڈ

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist