اسلام آباد کی فضا اس وقت سنجیدگی اور عزم کی علامت بنی، جب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملکی داخلی و خارجی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صدرِ مملکت کو افغان طالبان حکومت کی جانب سے حالیہ جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاک فوج نے اسپن بولدک چمن کے محاذ پر دشمن کے حملے ناکام بناتے ہوئے نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ فتنۂ خوارج اور سرحد پار سے آنے والے حملہ آوروں کو بھاری نقصان پہنچایا۔
PRESIDENT’S SECRETARIAT
(Media Wing)Press Release
President and Field Marshal Discuss Internal and External Security Situation
ISLAMABAD, October 15, 2025: Chief of Army Staff, Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ called on President Asif Ali Zardari at Aiwan-e-Sadr… pic.twitter.com/4FwTALvQrU
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) October 15, 2025
صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر پاک فوج کی جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور ہمہ وقت چوکسی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔ صدرِ مملکت نے افغان سرحد پر دشمن کے حملوں کا بروقت اور مؤثر جواب دینے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی افواج کے ساتھ ہے، جو ہر محاذ پر دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر وطن کا دفاع کر رہی ہیں۔







Discussion about this post