تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

قومی کھلاڑیوں کا عزم: کرکٹ ہمیشہ باوقار انداز میں کھیلیں گے

by ویب ڈیسک
ستمبر 15, 2025
قومی کھلاڑیوں کا عزم: کرکٹ ہمیشہ باوقار انداز میں کھیلیں گے
Share on FacebookShare on Twitter

ایشیا کپ 2025ء کے سنسنی خیز چھٹے میچ کے بعد اس وقت صورتحال غیر معمولی ہوگئی جب بھارتی کھلاڑی کھیل کے اختتام پر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم کا رخ کر گئے۔ کھیل کی دنیا میں اس غیر روایتی اور غیر اخلاقی رویے نے شائقین کرکٹ سمیت سب کو حیران کردیا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اس ناروا رویے پر نہ صرف اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کیا بلکہ بھارتی پریزنٹر سے بات کرنے سے بھی صاف انکار کردیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر تقریب میں پاکستانی پریزنٹر موجود ہوتا تو وہ ضرور شریک ہوتے، مگر بھارتی کھلاڑیوں کے رویے نے یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ ہماری ٹیم میچ کے بعد ہاتھ ملانے کے لیے تیار کھڑی تھی، مگر افسوس بھارتی کھلاڑی میدان چھوڑ کر ڈریسنگ روم میں جا بیٹھے۔ ایسے میں سلمان علی آغا کا ردعمل بالکل فطری اور اصولی تھا۔ پاکستانی ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے بھی سخت احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا کھیل کی اصل روح اور اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹاس کے وقت میچ ریفری نے کپتانوں کو ہاتھ نہ ملانے کا مشورہ دیا، جس پر سوالات اٹھتے ہیں۔

صورتحال پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کا ردعمل بھی سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ نہ دیکھ کر شدید مایوسی ہوئی۔ کھیل میں سیاست کو شامل کرنا نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ یہ کرکٹ کی روح کے خلاف ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اُمید ہے آئندہ فتوحات کو تمام ٹیمیں وقار اور خوش اخلاقی کے ساتھ منائیں گی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ایکس” پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے واضح کیا:

’’کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے منافی اور افسوسناک ہے۔‘‘

دوسری جانب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ باعزت انداز میں کھیل کو فروغ دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ میدان میں احترام اور خوش اخلاقی کی فضاء قائم رہے۔ مگر جب مخالف ٹیم اس بنیادی اصول کی خلاف ورزی کرے، تو پاکستانی ٹیم کا ردعمل ظاہر کرنا ناگزیر ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف اسپورٹس مین اسپرٹ کے بارے میں سنگین سوالات کھڑا کرتا ہے بلکہ اس بات کی بھی یاد دہانی ہے کہ کھیل صرف جیت اور ہار کا نام نہیں بلکہ یہ وقار، عزت اور باہمی احترام کی پہچان ہے۔

Previous Post

بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار

Next Post

احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے

Next Post
احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے

احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist