تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ہیروز انٹرنیشنل تائیکوانڈو میں پاکستان کا جھنڈا بلند، 12 گولڈ، 4 سلور میڈلز

by ویب ڈیسک
اگست 13, 2025
ہیروز انٹرنیشنل تائیکوانڈو میں پاکستان کا جھنڈا بلند، 12 گولڈ، 4 سلور میڈلز
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کی تائیکوانڈو ٹیم نے ملائیشیا میں منعقدہ ساتویں ہیروز انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2025ء میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دنیا کو حیران کر دیا۔ قومی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 12 سونے اور 4 چاندی کے تمغے جیت کر سبز ہلالی پرچم کو سربلند کر دیا۔ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی میاں غفران علی نے نہ صرف 2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز جیتے بلکہ بہترین کوچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ لاہور کی طیّبہ اشرف تین طلائی تمغوں کے ساتھ چمکیں، جبکہ سنبل خان نے 2 گولڈ اور 1 سلور میڈل حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا۔ فیصل آباد کے حافظ ناصر بشیر نے 90 کلو فائٹ میں گولڈ جیتا، لاہور کے نبیل خالد نے 2 گولڈ اور 1 سلور اپنے نام کیا، اور شاہروز ارشد نے 80 پلس کلو فائٹ میں سونے کا تمغہ جیتا۔

یہ کامیابی اس لحاظ سے بھی قابلِ فخر ہے کہ پاکستانی ٹیم نے سیلف فنڈنگ پر ایونٹ میں شرکت کی، لیکن محدود وسائل کے باوجود عالمی اسٹیج پر بہترین نتائج دے کر شاندار مثال قائم کی۔ اس چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے 35 سے زائد ممالک کے ساڑھے سات سو سے زیادہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا، مگر پاکستانی ٹیم نے اپنی محنت، عزم اور مہارت سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

Previous Post

’جوائے لینڈ‘ آخرکار لاہور میں، دو سال بعد اسکریننگ

Next Post

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

Next Post
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist