تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستانی نژاد ڈاکٹر راؤ کامران علی کی ٹیکساس فزیشن اسسٹنٹ بورڈ میں شمولیت

by ویب ڈیسک
مئی 26, 2025
پاکستانی نژاد ڈاکٹر راؤ کامران علی کی  ٹیکساس فزیشن اسسٹنٹ بورڈ میں شمولیت
Share on FacebookShare on Twitter

نارتھ امریکہ میں پاکستانی نژاد معالجین کی نمائندہ تنظیم اے پی پی این اے کے اعلان کے مطابق ڈاکٹر راؤ کامران علی کو ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایک بار پھر ٹیکساس فزیشن اسسٹنٹ بورڈ میں شامل کر لیا ہے۔ ان کی اس نئی مدت کی باقاعدہ توثیق ٹیکساس سینیٹ نے کی ہے، اور یہ یکم فروری 2031 تک مؤثر رہے گی۔  یہ تقرری نہ صرف ڈاکٹر علی کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ پاکستانی نژاد معالجین امریکی نظامِ صحت میں کلیدی قیادت کی ذمہ داریاں نبھانے کے قابل اور مستحق ہیں۔ ڈاکٹر راؤ کامران علی ڈیلس، ٹیکساس میں مقیم ہیں اور ڈبل بورڈ سرٹیفائیڈ درد کے ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ پریمیر پین اسپلیشٹس کے بانی اور سی ای او بھی ہیں۔

انہوں نے صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی، مریضوں کے حقوق کے تحفظ اور نوجوان معالجین کی تربیت کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ڈاکٹر علی نہ صرف اے پی پی این اے کے مقاصد یعنی معیاری طبی خدمات، طبی تعلیم اور انسانیت کی خدمتکے علمبردار ہیں بلکہ وہ پاکستانی امریکی کمیونٹی کا فخر بھی ہیں۔ ٹیکساس فزیشن اسسٹنٹ بورڈ ریاست میں فزیشن اسسٹنٹس کے لائسنس، ضوابط، اور ان کے پیشہ ورانہ معیار کے تعین کا ذمہ دار ادارہ ہے۔ ڈاکٹر علی کی دوبارہ تقرری اس بات کی دلیل ہے کہ وہ نہ صرف صحت عامہ میں بہتری کے لیے پرعزم ہیں بلکہ ایک شفاف اور مؤثر طبی نظام کے لیے بھی سرگرم عمل ہیں یہ ڈاکٹر علی کی بورڈ میں دوسری مدت ہے، جو ٹیکساس کی ریاستی قیادت کے ان پر اعتماد اور ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کی موجودگی نہ صرف پالیسی سازی میں تنوع کو فروغ دے گی بلکہ پاکستانی نژاد کمیونٹی کی مؤثر نمائندگی بھی ممکن بنائے گی۔

Previous Post

بڑی معیشت، کمزور اعصاب، بھارت عالمی سطح پر ناکام

Next Post

"‘مہمان ہیوسٹن’ کی پہلی قسط میں فیصل عزیز خان کی تجزیاتی گفتگو

Next Post
"‘مہمان ہیوسٹن’ کی پہلی قسط میں فیصل عزیز خان کی تجزیاتی گفتگو

"'مہمان ہیوسٹن' کی پہلی قسط میں فیصل عزیز خان کی تجزیاتی گفتگو

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist