تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کے اعزاز میں پاکستان امریکن چیمبر آف کامرس کی تقریب

by ویب ڈیسک
مئی 22, 2025
پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کے اعزاز میں پاکستان امریکن چیمبر آف کامرس کی تقریب
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان امریکن چیمبر آف کامرس (PACC) نے لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس دورے کا مقصد پاکستانی نژاد امریکی کاروباری برادری کو پاکستان کی ترقی میں شراکت دار بنانا، سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنا، اور دو طرفہ اقتصادی  تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ اپنے دورۂ لاس اینجلس کے دوران سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے کردار پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ وہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کے فروغ کو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند قرار دیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے بجائے گئے۔ چیمبر کے صدر فواد اسماعیل، چیئرمین وقار علی خان، نائب صدر فاطمہ خان، کو چیئر زبیر اے راؤ اور دیگر بورڈ ممبران نے سفیر کو خوش آمدید کہا اور ان کی آمد کو اعزاز قرار دیا۔ اپنے خطاب میں صدر فواد اسماعیل نے چیمبر کی اب تک کی خدمات، کارکردگی اور پاکستانی نژاد امریکی برادری کی فلاح کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خلاصہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت کے فروغ میں پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔

PACC کی سرپرست ڈاکٹر ثنا خان نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو "تجارت کی زنجیر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اقتصادی تعاون کے ذریعے مشترکہ فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے چیمبر کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔ ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے صدر انیس بکالی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی خدمت اور ترقی کو اپنا اصل مشن بنایا جائے، اور ہر فرد کو کمیونٹی کی بھلائی کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کرنا چاہیے۔ چیئرمین وقار علی خان نے چیمبر کی تاریخ، سرگرمیوں اور نمایاں اقدامات پر روشنی ڈالی، اور کمرشل قونصلر فاطمہ قرت العین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں پاکستان کی تجارتی ترقی میں واضح بہتری آئی۔ انہوں نے "پاکستان امریکن ٹیک کونسل” کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ یہ کونسل اپنے مقاصد کے حصول میں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ نائب صدر فاطمہ خان نے سفیر رضوان سعید شیخ کا تعارف پیش کیا اور انہیں خطاب کی دعوت دی۔ سفیر نے PACC کی قیادت اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تقریب ان کے دورے کے مقاصد کی تکمیل کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے پاکستان کی معیشت کو عالمی منڈی میں مؤثر طریقے سے متعارف کرانے، سرمایہ کاری بڑھانے اور جدید اقتصادی حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ تقریب میں امریکہ اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والی نمایاں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیات نے شرکت کی، جن میں خوراک، گارمنٹس، فرنچائز، انفارمیشن ٹیکنالوجی، دواسازی، میڈیکل اور ہیلتھ کیئر سمیت کئی شعبے شامل تھے۔ تقریب کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان تجارتی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

Previous Post

پاکستانی قونصل جنرل طارق کریم کی سینیٹر لورا مرفی اور دیگر منتخب نمائندوں سے ملاقات

Next Post

پاکستان نے بھارتی اہلکار کو "ناپسندیدہ” قرار دے کر واپسی کا ٹکٹ تھما دیا

Next Post
پاکستان نے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی اہلکار کو "ناپسندیدہ" قرار دے کر واپسی کا ٹکٹ تھما دیا

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist