تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ورلڈ کرکٹ پاکستان کے بغیر نہیں چل سکتی، بھارتی میڈیا

by ویب ڈیسک
فروری 10, 2026
ایشیا کپ تنازعہ: بھارتی ٹیم کا نامناسب رویہ، پی سی بی کا خط
Share on FacebookShare on Twitter

پی سی بی اور پاکستان کی حکومت نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔  ورلڈ کرکٹ کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ پاکستان کے بغیر ٹی20 ورلڈ کپ کی شان ادھوری رہ جاتی ہے۔  آئی سی سی کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور دوستانہ ممالک کی درخواستوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیم کو 15 فروری کو کولمبو میں بھارت کے خلاف گروپ میچ کھیلنے کی واضح ہدایت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ پیر کی شب پی سی بی  کی طرف سے جاری اعلان کے بعد سامنے آیا، جب آئی سی سی کی پریس ریلیز نے تمام معاملات کو طے پا لیا۔ پاکستان نے نہ صرف اپنا بائیکاٹ واپس لے لیا بلکہ کرکٹ کی روح اور عالمی کھیل کی تسلسل کو برقرار رکھنے کا ایک عظیم مظاہرہ کیا۔ بھارتی میڈیا میں اب رونا دھونا شروع ہو گیا ہے ۔  وہ تسلیم کر رہے ہیں کہ ورلڈ کرکٹ پاکستان کے بغیر نہیں چل سکتی۔ کئی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان نے سفارتی اور اسٹریٹجک طور پر بنگلہ دیش کو ساتھ ملا کر آئی سی سی پر دباؤ ڈالا، جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش کو کوئی سزا نہیں دی گئی اور پاکستان کی شرائط مان لی گئیں۔

capture

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب نہ چاہتے ہوئے بھی بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستانیوں سے ہاتھ ملانا پڑے گا، گلے ملنا پڑے گا ،  یہ ان کے لیے ایک بڑی بے عزتی ہے۔ حارث رؤف جیسے کھلاڑیوں کے اشاروں کا بھی ذکر کیا جا رہا ہے، جو پاکستان کی طاقت اور ہمت کی علامت بن چکے ہیں۔ پاکستان نے کمزور پوزیشن میں بھی اپنی شرائط منوا لیں ،  یہ ایک سفارتی فتح ہے جو پاکستان کی کرکٹ کی اہمیت کو عالمی سطح پر ثابت کرتی ہے۔  اب 15 فروری کو کولمبو میں وہ تاریخی لمحہ آ رہا ہے جہاں دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ دشمنی میدان میں اترے گی۔ پاکستان کی ٹیم تیار ہے، شائقین کا جوش عروج پر ہے، اور یہ میچ نہ صرف پوائنٹس کے لیے بلکہ عزت، جذبے اور کرکٹ کی خوبصورتی کے لیے ہوگا۔

Previous Post

خوشی ہے کہ تمام فریقین ایک قابلِ قبول اور دوستانہ حل پر متفق ہوئے

Next Post

بھارتی ناقدین کی عثمان طارق پر تنقید، ایشون کی پاکستانی بالر کی حمایت

Next Post
ashwin

بھارتی ناقدین کی عثمان طارق پر تنقید، ایشون کی پاکستانی بالر کی حمایت

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist