تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

by ویب ڈیسک
نومبر 11, 2025
coas
Share on FacebookShare on Twitter

جہلم میں پاک فوج کی جانب سے نشانہ بازی کے میدان میں ایک اور شاندار کامیابی . پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ اختتامی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نشانہ بازی میں مہارت محض ایک ہنر نہیں بلکہ فوجی تربیت کا بنیادی جزو ہے، جس سے نظم، توجہ اور اعتماد پروان چڑھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج رائفل ایسوسی ایشن کی 45ویں سینٹرل میٹ آرمی مارک مین شپ یونٹ جہلم میں منعقد ہوئی، جو یکم اکتوبر سے 10 نومبر تک جاری رہی۔ اس میگا ایونٹ میں پاک فوج، پاک فضائیہ، پاک بحریہ، سول آرمڈ فورسز اور صوبائی رائفل ایسوسی ایشنز کے دو ہزار سے زائد نشانہ بازوں نے شرکت کی اور اپنی غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

پاک فوج نے تمام چار انٹر سروسز میچز میں شاندار کامیابی حاصل کر کے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 اپنے نام کر لی۔ پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ پروفیشنسی میچ گروپ-I میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ سپاہی محمد عرفان نے ماسٹر ایٹ آرمز کا اعزاز جیتا۔ آرمی مارک مین شپ یونٹ کے نائب صوبیدار عمر فاروق نے آرمی ہنڈرڈ رائفل میچ ٹرافی اپنے نام کر کے اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکا کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلے نہ صرف پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ دیتے ہیں بلکہ افواجِ پاکستان کے جذبۂ خدمت، نظم و ضبط اور اعلیٰ معیارِ کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ بعد ازاں آرمی چیف نے ملٹری کالج جہلم کی ایک صدی مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ایک صدی پر محیط یادگار اور کالج میوزیم کا افتتاح کیا، جو ادارے کی سو سالہ شاندار خدمات اور تاریخ کا مظہر ہے۔ آرمی چیف نے ملٹری کالج جہلم کے کردار، حب الوطنی، نظم و ضبط اور قیادت سازی کے اعلیٰ معیار کو سراہا اور کہا کہ عالمگیرینز نے ہمیشہ پاکستان اور افواجِ پاکستان کے لیے مثالی خدمات انجام دی ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ ان کی آمد پر کمانڈر راولپنڈی کور اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔یہ تقریب نہ صرف ایک مقابلے کی کامیابی کا اعلان تھی، بلکہ اس عزم کا بھی اظہار کہ پاکستان کی افواج ہمہ وقت تیار، پُرعزم اور ناقابلِ تسخیر ہیں۔

Previous Post

افغانستان میں جدید اسلحے کے ذخائر، خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک

Next Post

دھرمیندر کی موت کی خبروں پر اہلِ خانہ کا سخت ردِعمل

Next Post
dharmendra

دھرمیندر کی موت کی خبروں پر اہلِ خانہ کا سخت ردِعمل

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist