شمالی وزیرستان کے میرعلی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، خودکش حملہ آور سمیت 4 خارجی ہلاک ہو گئے۔ واقعے کی تفصیلات کے مطابق، ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا، جبکہ 3 دیگر خارجی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں یہ تینوں کیمپ کے باہر ہی ہلاک کر دیے گئے۔ خوش قسمتی سے اس حملے میں سیکیورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، گزشتہ دو دن میں افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 45 سے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، 13 تا 15 اکتوبر 2025 کے دوران مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 34 دہشت گرد بھارتی ایجنسیوں کے زیر اثر ‘الخوارج’ سے تعلق رکھنے والے ہلاک ہوئے۔
مزید کارروائیوں میں:
-
شمالی وزیرستان، اسپن وام: خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 18 دہشت گرد ہلاک۔
-
جنوبی وزیرستان: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔
-
ضلع بنوں: جھڑپ کے دوران مزید 8 دہشت گرد ہلاک۔
پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھیں گی اور عوام کی حفاظت ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی۔







Discussion about this post