پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 272 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں مہمان ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوالڈ بریوس 54 رنز بناکر نمایاں رہے، جب کہ پاکستان کے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان نے 2 شکار کیے۔
💥Reverse SWING masterclass! Shaheen Afridi wraps it up — 🇵🇰 start their WTC cycle with a statement 🔥#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/nvhGF1gyUe
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 15, 2025
نعمان علی نے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ساجد خان نے 5 اور شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ پہلی اننگز میں پاکستان نے امام الحق، شان مسعود، محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی نصف سنچریوں کی بدولت 378 رنز بنائے۔ جوابی اننگز میں جنوبی افریقہ 269 رنز پر آؤٹ ہوئی، یوں میزبان ٹیم کو 109 رنز کی برتری ملی۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم 167 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بابر اعظم نے 42 اور عبداللہ شفیق نے 41 رنز بنائے۔
💥 Bowled him & 9th wicket gone! Shaheen Afridi swings it away and sends Subrayen’s stump flying 🎯#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/10f3VLNFRb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 15, 2025
جنوبی افریقہ کی جانب سے سینوران متھوسوامی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 6 اور دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سمون ہارمر نے 4 اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ لی۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ابتدا ہی میں مشکلات کا شکار رہی۔ ریان ریکلٹن نے 45 اور ڈیوالڈ بریوس نے 54 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، مگر پاکستانی اسپنرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے۔
Noman Ali grabs his career’s 3rd 1️⃣0️⃣-wicket haul vs South Africa in the first Test at Gaddafi Stadium Lahore🔥#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/aNS5J4Lq9m
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 15, 2025
میچ کے اہم لمحے میں نعمان علی نے بریوس کو بولڈ کرکے پاکستان کو فتح کی راہ پر ڈال دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے نہ صرف سیریز میں برتری حاصل کی بلکہ عمدہ باؤلنگ اور مستحکم ٹیم ورک سے شائقینِ کرکٹ کے دل بھی جیت لیے۔
Just the third ball of the day and @iShaheenAfridi soars high with a huge scalp! 🦅🔥#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/DjafWjhnnl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 15, 2025
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے دنیائے کرکٹ کے عظیم لیگ اسپنر عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔نعمان علی 5 ٹیسٹ کے تسلسل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے، انہوں نے کیریئر کے 16ویں سے 20ویں ٹیسٹ کے دوران 46 وکٹیں حاصل کیں







Discussion about this post