تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

خیبر پختونخوا میں آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگرد ہلاک

by ویب ڈیسک
ستمبر 11, 2025
سروسز چیفس کا یوم دفاع پر شہدا اور ان کے خاندانوں کو خراج عقیدت
Share on FacebookShare on Twitter

 خیبر پختونخوا کی سرزمین پر امن دشمنوں کے خلاف ایک اور شاندار کامیابی۔۔ سیکیورٹی فورسز نے 9 اور 10 ستمبر کو شمالی وزیرستان، مہمند اور بنوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے بھرپور آپریشنز کے دوران بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردی کرنے والے 19 خوارج کو عبرت کا نشان بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، مہمند کے علاقے گلونو میں ہونے والے آپریشن میں بہادر جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خارجی ہمیشہ کے لیے جہنم رسید ہوگئے۔ اسی طرح شمالی وزیرستان کے حساس علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر کی جانے والی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے مزید 4 ٹھکانے ختم کر دیے۔ ادھر بنوں میں ہونے والے ایک اور جرات مندانہ مقابلے میں ایک خارجی انجام کو پہنچا۔ آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جس سے دشمن کے مذموم منصوبے آشکار ہو گئے۔ یہ تمام خارجی بھارت کی سرپرستی میں خطے کو لہو میں نہلانے کی سازشوں میں ملوث تھے، مگر پاکستانی جوانوں کی بہادری نے ان کی دہشت گردی کے   خواب چکناچور کر دیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اس عزم کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہیں کہ پاکستان سے بھارتی سرپرست دہشت گردی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر کے ملک کو امن و سکون کا گہوارہ بنایا جائے۔

Previous Post

سیلاب متاثرین کے لیے ایئر لفٹ ڈرون سروس کا آغاز

Next Post

’’ابیر گلال‘‘ کے ٹیزر نے مجھے دباؤ میں ڈال دیا ،فواد خان

Next Post
’’ابیر گلال‘‘ کے ٹیزر نے مجھے دباؤ میں ڈال دیا ،فواد خان

’’ابیر گلال‘‘ کے ٹیزر نے مجھے دباؤ میں ڈال دیا ،فواد خان

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist