تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

یومِ ولادتِ رسول ﷺ , روشنیوں اور عقیدت کا دن

by ویب ڈیسک
ستمبر 6, 2025
یومِ ولادتِ رسول ﷺ , روشنیوں اور عقیدت کا دن
Share on FacebookShare on Twitter

ملک بھر میں آج نبی آخر الزماں، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یومِ ولادت نہایت عقیدت، والہانہ جوش و جذبے اور روحانی سرور کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے تاکہ پوری قوم مل جل کر اس عظیم  دن کی برکتوں اور فیوض سے فیضیاب ہو۔اس  سلسلے میں شہروں کی گلیاں، بازار اور محلے سبز جھنڈیوں، برقی قمقموں اور رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اُٹھے ہیں۔ شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے قائم کیے گئے ہیں جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں دلوں کو منور کر رہا ہے۔ مساجد بھی روشنیوں سے سج چکی ہیں، اور ہر طرف درود و سلام کی معطر فضائیں ایمان کو تازگی بخش رہی ہیں۔  نیاز اور سبیلوں کا اہتمام ہے اور لوگ عقیدت کے پھول نچھاور کر رہے ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یومِ میلاد کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ یہ دن سکون اور سلامتی کے ساتھ منایا جا سکے۔

وزیرِاعظم کا پیغام
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس مبارک موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج سے پندرہ سو برس قبل، 12 ربیع الاول کے دن، سرزمینِ مکہ پر ولادتِ مصطفیٰ ﷺ کے نور نے ظلمتوں کو مٹا کر انسانیت کے لیے عدل، مساوات اور رحمت کی نئی راہیں روشن کیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس پاکستان سمیت پوری دنیا میں سالِ رحمت للعالمین ﷺ منایا جا رہا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم بحیثیتِ قوم اپنے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی اجتماعی زندگی کا حصہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں جب فاصلے سمٹ گئے ہیں اور دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، ہمیں اپنی نئی نسل کو علم، خیر اور امن کی طرف راغب کرنے کے لیے سیرت النبی ﷺ سے روشناس کرانا ہوگا۔ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات ہمیں سکھاتی ہیں کہ زبان اور عمل ہمیشہ بھلائی، محبت اور امن کے لیے استعمال ہو۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہمیں تعصب، فرقہ واریت، انتہا پسندی اور نفرت کی ہر شکل کو رد کرنا ہوگا اور بھائی چارے، اتحاد اور ایثار کو فروغ دینا ہوگا۔

Previous Post

اگلی بار اسکور 6 صفر نہیں 60 صفر ہوگا، ایئر وائس مارشل

Next Post

یومِ دفاع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ اور خصوصی ڈاکومنٹری

Next Post
یومِ دفاع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ  اور خصوصی ڈاکومنٹری

یومِ دفاع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ اور خصوصی ڈاکومنٹری

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist