آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی مقبول سیریز ایڈولیسنس کے کم عمر اداکار اوون کوپر نے 77ویں پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز میں بہترین سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی اوون کوپر ایمی ایوارڈز کی تاریخ کے سب سے کم عمر ایوارڈ یافتہ اداکار بن گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایوارڈ تقریب امریکی ریاست کیلی فورنیا میں منعقد ہوئی، جس میں ایڈولیسنس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 8 اعزازات اپنے نام کیے۔ اوون کوپر نے سیریز میں جیمی ملر کا کردار ادا کیا تھا، جسے ناظرین اور ناقدین نے یکساں طور پر بے حد سراہا۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اوون کوپر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"یہ لمحہ ناقابل یقین ہے، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ امریکا میں اپنی پہچان بنا سکوں گا۔ آج یہ اعزاز اس بات کا ثبوت ہے کہ خواب حقیقت کا روپ دھار سکتے ہیں۔”
انہوں نے نوجوان اداکاروں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ:
"اگر میں یہ اعزاز حاصل کر سکتا ہوں تو کوئی بھی کر سکتا ہے۔ بس ہمت، لگن اور کمفرٹ زون سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے، پھر زندگی میں کچھ بھی ناممکن نہیں رہتا۔”
View this post on Instagram
اس تاریخی کامیابی کے ساتھ اوون کوپر نے نہ صرف اپنی شناخت بنائی ہے بلکہ نوجوان اداکاروں کے لیے بھی ایک نئی امید کی کرن روشن کر دی ہے۔







Discussion about this post