تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

عوام آن لائن فراڈ سے محتاط رہیں

by ویب ڈیسک
فروری 20, 2025
پاکستان میں سائبر کرائمز میں اضافہ ہورہا ہے، وفاقی وزیر شیخ رشید
Share on FacebookShare on Twitter

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم آف پاکستان نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں جعل سازی کے حملوں کی نئی لہر سے خبردار کیا گیا ہے۔ اس ایڈوائزری کے مطابق عوام آن لائن فراڈ سے محتاط رہیں۔ جعل سازی کی ایک نئی مہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کا روپ دھار کر جعلی ای میلز کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو فعال طور پر نشانہ بنا رہی ہے۔ ایڈوائزری میں   اس فراڈ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا روپ دھار کر جعل سازی کے حملوں کے خلاف چوکس رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے، افراد اور تنظیموں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تجویز کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور کسی بھی مشکوک ای میل کی اطلاع دیں۔ یاد رہے کہ پی کے سی ای آر ٹی وفاقی حکومت کا ادارہ ہے، جو پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں، حساس معلومات اور اہم بنیادی ڈھانچے کو سائبر حملوں، سائبر دہشت گردی اور سائبر جاسوسی سے محفوظ رکھنے کا ذمہ دار ہے۔ ایڈوائزری میں  جعل سازی کے انداز کی تفصیلات بھی درج ہیں ، جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ جعلی ای میل مہم وصول کنندگان کو جواب دینے کے لئے دباؤ ڈالنے کے لیے خوف پر مبنی ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے۔ اس طرح کی ای میلز میں جھوٹا دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اگر وصول کنندہ اس کی تعمیل نہیں کرتا تو 24 گھنٹوں کے اندر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بنیادی طور پر ان ای میلز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں جیسے ’کمشنر پولیس ڈپارٹمنٹ، سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن‘ وغیرہ کا نام لیا جاتا ہے ، جو پاکستان میں موجود نہیں ہیں، ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی دھوکا دہی کی سرگرمیوں میں ملوث افراد ان قوانین کے نام بھی استعمال کرتے ہیں، جو یا تو لاگو نہیں، یا پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔ ایڈوائزری میں  تاکید کی گئی ہے کہ عوام  غیر مجاز سرگرمی کے لیے باقاعدگی سے بینک اکاؤنٹس اور ای میلز کی نگرانی کریں اور جعل سازی کی کوششوں کی اطلاع پی کے سی ای آر ٹی یا متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔

Previous Post

مصطفیٰ کو نہیں مارا، ارمغان کا دعویٰ

Next Post

انجری کا شکار فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر

Next Post
فخرزمان نظر انداز، دورہ جنوبی افریقا کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

انجری کا شکار فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist