تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل سپریم کورٹ میں دائر

by ویب ڈیسک
جولائی 23, 2025
نور مقدم کیس: سپریم کورٹ نے ظاہر جعفر کی والدہ کے خلاف ثبوت مانگ لیے
Share on FacebookShare on Twitter

نور مقدم قتل کیس میں سزا یافتہ مرکزی مجرم ظاہر ذاکر جعفر نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائر کر دی ہے، جس میں عدالتی فیصلے پر کئی سنگین اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

عدالت نے ذہنی حالت کا تعین نہیں کیا: وکیل کا مؤقف
 درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کے دوران ملزم کی ذہنی حالت کا تعین نہیں کروایا گیا، حالانکہ سپریم کورٹ سے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی باقاعدہ درخواست کی گئی تھی۔ تاہم عدالت نے اس ضمن میں کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔

ویڈیو شواہد پر اعتراضات
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سزائے موت کے فیصلے کا انحصار ویڈیو ریکارڈنگز پر کیا گیا، جو نہ صرف عدالت میں چلائی نہیں گئیں بلکہ دفاع کو یہ ویڈیوز فراہم بھی نہیں کی گئیں۔ وکیل نے دعویٰ کیا کہ ان شواہد کو باضابطہ طور پر پرکھے بغیر فیصلہ صادر کیا گیا، جو انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔

فیصلے پر نظرثانی کی درخواست
درخواست گزار نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ 20 مئی 2025 کو سنائے گئے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، کیونکہ اس فیصلے میں متعدد قانونی نکات کو نظر انداز کیا گیا ہے، اور جلد بازی میں فیصلہ دیا گیا۔

یاد دہانی: سپریم کورٹ کا فیصلہ
یاد رہے کہ مئی 2025 میں سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں ظاہر جعفر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھی تھی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے مختصر فیصلے میں کہا تھا کہ قتل کے مقدمے میں سزائے موت بحال رہے گی، تاہم ریپ کیس میں سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا گیا تھا، اور اغوا کی سزا 10 سال سے کم کر کے ایک سال کر دی گئی تھی۔ ساتھ ہی شریک ملزمان چوکیدار افتخار اور مالی جان محمد کو ان کی قید کی مدت کافی قرار دے کر رہا کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

خاندانِ نور مقدم کو معاوضہ برقرار
عدالت نے نور مقدم کے اہل خانہ کو معاوضے کی ادائیگی کے حکم کو بھی برقرار رکھا تھا۔

Previous Post

سلامتی کونسل میں عالمی امن کیلیے پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

Next Post

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ‘سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ’ (SBoSS) کا افتتاح کر دیا

Next Post
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ‘سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ’ (SBoSS) کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے 'سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ' (SBoSS) کا افتتاح کر دیا

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist