تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نور مقدم قتل کیس میں ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار

by ویب ڈیسک
مئی 20, 2025
نور مقدم قتل کیس:  14اکتوبر کو فرد جرم کی تاریخ مقرر
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم سنا دیا۔ تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس ہاشم کاکڑ نے مختصر فیصلہ سنایا۔ فیصلے کے مطابق، قتل کی دفعات کے تحت ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ریپ کیس میں سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اغوا کے مقدمے میں سنائی گئی 10 سال قید کو کم کرکے ایک سال کر دیا گیا۔ عدالت نے مقتولہ کے اہل خانہ کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم بھی برقرار رکھا ہے۔معزز عدالت کے تین رکنی بینچ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کے ساتھ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔

سماعت کے دوران، مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر جبکہ نور مقدم کے والد سابق سفارتکار شوکت مقدم کی جانب سے ایڈووکیٹ شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران، مجرم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ استغاثہ کا پورا کیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈی وی آر پر مبنی ہے اور ان شواہد کا معیار شک سے بالاتر ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ میں پیش کردہ ویڈیوز تکنیکی مسائل کی وجہ سے چلائی نہ جا سکیں۔ بعد ازاں، شریک ملزمان چوکیدار اور مالی کے وکیل نے دلائل دیے کہ ان کے مؤکلوں کا جرم صرف گھر میں موجود ہونا اور مقتولہ کو جانے سے روکنا تھا۔ اس پر جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ اگر ان ملزمان نے نور مقدم کو نہ روکا ہوتا تو شاید سانحہ رونما نہ ہوتا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے طنزیہ انداز میں کہا، "تنخواہ سے بڑھ کر کام کرنے کی آخر ضرورت ہی کیا تھی؟” عدالت نے تمام وکلا کے دلائل سننے کے بعد ایک بجے تک وقفہ دیا، اور بعدازاں مختصر فیصلہ سنایا، جسے مقتولہ کے اہل خانہ نے عدالتی انصاف کی فتح قرار دیا۔

Previous Post

پاکستان نے گولڈن ٹیمپل پر حملے کے بھارتی الزام کو سختی سے مسترد کر دیا

Next Post

بھارتی سازش ناکام، پاکستان کی کرکٹ ڈپلومیسی کامیاب

Next Post
بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف تاریخی جیت

بھارتی سازش ناکام، پاکستان کی کرکٹ ڈپلومیسی کامیاب

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist